ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ویک کی کمپیئرنگ سلمان قریشی نے کی،اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاض سیزن میں پاکستانی ویک کے انعقاد پر سعودی حکومت، وزارتِ میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں۔ بلاشبہ اس ویک میں نہ صرف پاکستانی کلچر کی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی پاکستانی ثقافت سے ہم آہنگ ہوئے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات اور ثقافتی ہم آہنگی کا بہترین ذریعہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی ویک ویک میں
پڑھیں:
دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔
نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟
ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے بند کی ہیں اور افغانستان نے اب اپنی جانب سرحدیں بند کی ہیں، اس حوالے سے اب وہ ہی جواب دے سکتے ہیں۔ ہم نے فی الوقت سرحدیں امدادی کارروائی کے لیے ہی کھولی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرغزستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا، کرغز صدر اور وزیراعظم نے وفد کی سطح پر ملاقاتیں کی، دوطرفہ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک تجارتی حجم سال 2027-28 تک 200 ملین تک پہچانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق کرغز صدر کے دورے پر 15 ایم او یوز پر دستخط ہوئے، کرغز صدر نے بزنس فورم سے خطاب کیا، بزنس فورم میں 20 سے زائد کرغز کمپنیاں تھیں جبکہ 80 سے زائد پاکستانی تاجر شریک تھے۔
سینیٹ سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقاتیں کیں، مصر کے وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کیا، اسحاق ڈار نے اسلام آباد کانکلیو کا افتتاح کیا۔
مزید :