محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کےلیے تبدیلیوں سے بھی آگاہی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چند پاکستانیوں کی ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی
کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالے کرچکے ہیں۔دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے ہیں۔