محسن نقوی کی برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات طے، کیا معاملہ ڈسکس ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی42: وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد لندن میں پاکستان سپر لیگ برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے محسن نقوی آج لندن پہنچ گئے ہیں۔ عادل راجہ کی حوالگی کا ڈوزئیر پہنچنے سے پہلے محسن نقوی خود لندن پہنچ گئے
چیئر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی لندن پہنچ چکے ہیں۔ پی ایس اپل روڈ شو کا انعقاد کل لارڈز کرکٹ گراونڈ میں ہو گا۔اس شو میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل کی پروموشن کے لئے ایک اور روڈ شو کل نیو یارک میں بھی ہو رہا ہے۔ اس روڈ شو میں پاکستان کی قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن سلمان علی آغا، ٹیسٹ ٹیم کے کیپٹن شان مسعود ، سعود شکیل، مایہ ناز بیٹر بابر اعظم صاحبزادہ فرحان اور حارث روف شرکت کریں گے۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
محسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران بتایا جا رہا ہے کہ ان کی انگلینڈ کے سرکاری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ محسن نقوی کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔
ایک اہم نیوز آؤٹ لیت نے بتایا ہے کہ محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت متوقع ہے۔
لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی
محسن نقوی ان پاکستانیوں س کی ھوالگی کے متعلق رسمی درخواست اور دستاویزی شواہد پہلے ہی اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں۔
برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے ہیں۔
عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی کارروائی
دو دن پہلے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ڈپٹی کمشنر معطل
اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے پاکستان کے خلاف فیک نیوز کے ذریعہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔
شہزاد اکبر پاکستان میں پہلے سے اشتہاری قرار پایا ہوا ہے اور عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
وزیر داخلہ نے حوالگی کی قانونی کارروائی کا آغاز کرنے سے پہلے کہا تھا کہ باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں۔باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والوں کو جلد واپس لائیں گے۔ اب ان لوگوں کے متعلق ڈوزئیر انگلینڈ پہنچنے سے بھی پہلے وزیر داخلہ خود انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا؛ شہباز شریف
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔
اس سے پہلے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہےکہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں ہے، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بتا دوں کہ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی محسن نقوی کی ہائی کمشنر وزیر داخلہ حوالگی کے کی حوالگی باہر بیٹھ فیک نیوز حکام سے بیٹھ کر رہا ہے روڈ شو پی ایس
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں، پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات و سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے اور منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات اور 75 غیر ملکی سمیت 2001 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 12.797 بلین ڈالر ہے۔
بریفنگ کے مطابق بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا اور پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔
امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کےلیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے۔ ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، انسدادِ منشیات کےلیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہیں اورنوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، انسدادِ منشیات کے لیے امریکا کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔