وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں، پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات و سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے اور منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات اور 75 غیر ملکی سمیت 2001 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 12.
بریفنگ کے مطابق بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا اور پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔
امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کےلیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے۔ ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، انسدادِ منشیات کےلیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہیں اورنوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، انسدادِ منشیات کے لیے امریکا کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی سفیر نیٹلی بیکر محسن نقوی کے دوران کے لیے
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔