وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

یہ بھ یپڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور ایئرپورٹس پر منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینوں کی تنصیب جاری ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغانستان سے اب بھی منشیات درجنوں ممالک تک پہنچ رہی ہے جو نوجوان نسل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے امریکہ کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران اے این ایف کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات، 2001 ملزمان جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں اور 12.

797 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کارروائیوں کے دوران 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کرتے ہوئے افیون سے پاک اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک–امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں، اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امیگریشن انسداد منشیات پاکستان سفیر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امیگریشن انسداد منشیات پاکستان سفیر امریکی سفیر وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری