پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہرممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جبکہ محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کمزوری باقی نہ رہے، حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ممالک میں پہنچ کر نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، انسداد منشیات کے لیے امریکا کی پیشکش کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت کے تحت نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا تاکہ تمام اداروں کے درمیان مربوط تعاون ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سالانہ کانٹر نارکوٹکس مہم کے دوران 134 ٹن منشیات قبضے میں لی گئیں۔ 2001 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ ضبط شدہ منشیات کی مالیت 12.

797 بلین ڈالر رہی۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کر کے پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم کراچی کے ابراہیم کے بعد لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام

پڑھیں:

امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ  امریکا نے میکسیکو میں کچھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں مدد کر رہے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ کارروائی میکسیکو کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کی گئی ہے، جنہوں نے ایسے لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں جو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔

تحقیقات کے مطابق یہ افراد کیریبین اور دیگر علاقوں سے بچوں سمیت لوگوں کو وسطی امریکا کے مقامات تک لے جاتے تھے، جہاں سے وہ بعد میں امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ ویزے منسوخ کرنے کے علاوہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد امریکہ نہ آ سکیں اور واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں اور قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ غیر قانونی امیگریشن سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں قانونی سزا بھگتنی پڑے گی اور سمگلنگ نیٹ ورکس کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو
  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور امیگریشن تعاون پر اتفاق
  • وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق
  • جعلی ویزوں کے دھندہ، ملوث مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
  • جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے:پاکستان دفتر خارجہ 
  • امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے