ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس کے دوران انسدادِ منشیات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی ہے اور ایئرپورٹس پر منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینوں کی تنصیب جاری ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغانستان سے اب بھی منشیات درجنوں ممالک تک پہنچ رہی ہے جو نوجوان نسل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے امریکہ کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

ملاقات کے دوران اے این ایف کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات، 2001 ملزمان جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں اور 12.

797 ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کارروائیوں کے دوران 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کرتے ہوئے افیون سے پاک اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک–امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں، اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن امریکی سفیر کی روک تھام محسن نقوی کے دوران کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس