وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی عظیم داستان رقم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید  کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہِلّی کی سرزمین آج بھی شہید میجر محمد اکرم کی شجاعت اور بہادری کی گواہ ہے۔  میجر مجمد اکرم دشمن کی یلغار کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے اور  دشمن کے عزائم چکناچور کئے۔

انہوں نے کہا کہ گولہ باری اور دشمن کی پیش قدمی کے باوجود میجر محمد اکرم  ثابت قدم رہے اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ ہر مورچے پر پہنچ کر جوانوں کے حوصلے کو بلند کرنا میجر محمد اکرم کا وہ کارنامہ تھا جس نے ہِلّی کے دفاع کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہِلّی کا معرکہ  ثابت کرتا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بھی مضبوط ارادے۔ جذبہ ایمانی اور بلند عزم دشمن کو روک سکتے ہیں۔ شہادت کا عظیم جذبہ یہ پیغام دیتا ہے کہ مشکل میں ڈٹ جانا ہی اصل قوت  ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اکرم کی جدوجہد  یاد دلاتی ہے کہ ایمان، فرض شناسی اور عزم کی طاقت کسی بھی معرکے کا فیصلہ بدل سکتی ہے۔  میجر محمد اکرم شہید جیسے بہادر سپوت پاک وطن کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاک سرزمین کی حفاظت ہمارے عظیم  شہداء نےاسلام ممکن بنائی ہے اور شہداء کی قربانیاں وجرات قوم  کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میجر محمد اکرم

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟