شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 54ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فوج کی جانب سے 1971 کی جنگ کے ہیرو، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو ان کے 54ویں یومِ شہادت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کا 54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت
میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں مشرقی پاکستان کے ہلی سیکٹر میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے بے مثال بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
3 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا مشن سونپا گیا، جس دوران انہوں نے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے اور شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا۔ آخرکار، 5 دسمبر 1971 کو انہوں نے شہادت کا درجہ قبول کیا۔
میجر محمد اکرم کی قربانی آج بھی پاکستان کی مسلح افواج کے عزم اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔ افواج پاکستان نے اس دن کو شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے شانہ بشانہ قوم کی حفاظت کے عزم کو تازہ کرنے کے لیے منایا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کو 77ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید کی قربانی مادرِ وطن کے دفاع کی روشن مثال ہے اور ان کی شہادت قوم کے لیے عزم و حوصلے کا درس ہے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا قوم کا فخر ہیں۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
54ویں یومِ شہادت چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 54ویں یوم شہادت چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر شہید میجر محمد اکرم نشان حیدر میجر محمد اکرم چیف آف کے لیے
پڑھیں:
وسیم اکرم اب بھی سب سے عظیم، مچل اسٹارک کی عاجزی
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گابا میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وسیم اکرم کو لاثانی بولر ماننے والے مچل اسٹارک کو آخرکار یہ اعزاز خود وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے سونپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
ایشیز سیریز کے دوران اسٹارک نے انگلش بیٹرز کو جارحانہ رفتار اور مہارت بھری بولنگ سے پریشان کیے رکھا۔
پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں وہ آسٹریلیا کے واحد تجربہ کار فاسٹ بولر تھے، اور دوسرے میچ میں اسپنر نیتھن لائن کی عدم شمولیت نے ان کی ذمہ داری مزید بڑھا دی۔
https://Twitter.com/ESPNcricinfo/status/1996557609386827927
تاہم اسٹارک نے پہلی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کے بعد گابا میں بھی نئے اور پرانے دونوں گیند سے بہترین اسپیل کیے اور ایک بار پھر ابتدائی اہم وکٹ حاصل کی۔
وسیم اب بھی مجھ سے کہیں بہتر بولر ہیں، اسٹارک کا مؤقفآسٹریلیا میں ایشیز شروع ہونے سے قبل اسٹارک کے پاس 402 ٹیسٹ وکٹیں تھیں، پرتھ ٹیسٹ میں انہوں نے 7 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین بولنگ کی، پھر دوسری اننگز میں 3 مزید وکٹوں کے ساتھ میچ میں 10 شکار مکمل کیے۔
گابا میں بھی ان کی دھواں دھار کارکردگی جاری رہی ٹاپ آڈر، نائب کپتان اور پھر لوئر آڈر، سب ان کے تیز رفتار حملوں میں جکڑے گئے، خاص طور پر گلابی گیند کے ساتھ ان کے اعداد و شمار ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
418 ٹیسٹ وکٹوں تک پہنچنے کے باوجود اسٹارک نے اپنی انکساری برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بعد میں غور کریں گے۔
’۔۔۔ لیکن میرے نزدیک وسیم اب بھی مجھ سے کہیں بہتر بولر ہیں۔ وہ اب بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز مین سرفہرست ہیں اور کھیلنے والے عظیم ترین بولرز میں شامل ہیں۔‘
سُپراسٹارک! فخر ہے تم پر، وسیم اکرم کا رد عملگابا ٹیسٹ کے دوران ہی اسٹارک نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اپنی 415 ویں ٹیسٹ وکٹ مکمل کی، جس کے ساتھ انہوں نے وسیم اکرم کے 414 وکٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
Wasim Akram congratulates Mitchell Starc on becoming the most prolific left-arm quick in Test history ???? pic.twitter.com/1ECTIK3Pno
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 4, 2025
دن کے آخری اوور میں مچل اسٹارک نے ہربھجن سنگھ کا ریکارڈ بھی عبور کر لیا۔
مزید پڑھیں:
اس تاریخی موقع پر خود وسیم اکرم نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسٹارک کو مبارکباد دی اور انہیں ’گریٹسٹ لیفٹ آرم سیمَر‘ کا ’بیٹن‘ پیش کیا۔
’سپر اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے ہی تمہیں اس مقام تک پہنچایا۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میرا ریکارڈ توڑ دو، میں خوشی سے یہ اعزاز تمہیں دیتا ہوں، اسی طرح بلندیوں کو چھوتے رہو!‘
آسٹریلیا کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولرگابا میں 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مچل اسٹارک آسٹریلیا کی تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ان سے آگے صرف شین وارن، گلین میک گرا اور ان کے ساتھی نیتھن لائن ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر تقریباً 750 وکٹوں کے قریب پہنچنے والے مچل اسٹارک، بریٹ لی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب میک گرا اور وارن کے بعد آسٹریلیا کے تیسرے کامیاب ترین بولر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیز سیریز ٹیسٹ وکٹ ریکارڈ کرکٹ گابا لیفٹ آرم فاسٹ بولرز مچل اسٹارک ہربھجن سنگھ وسیم اکرم