ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو سرکاری رہائشگاہ منتقل ہونگے، بیک وقت خوشی و دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نیویارک کے میئر منتخب ظہران ممدانی نے نومبر میں ہونے والی تاریخی میئرل پرائمری میں آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ آئندہ سال باضابطہ طور پر منصب سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
34 سالہ ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد نیویارک کے میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منتقل ہو جائیں گے۔ وہ اس وقت اسٹوریا میں 2,300 ڈالر ماہانہ کرائے کے ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔
ممدانی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بنیادی طور پر ہمارے خاندان کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ میں پوری توجہ اس افورڈیبلٹی ایجنڈے پر دے سکوں جس کے لیے نیویارک والوں نے ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے اسٹوریا میں اپنی موجودہ رہائش کے حوالے سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گھر کی بہت سی باتوں کو یاد کریں گے ساتھ مل کر کھانا پکانا، شام کو ہمسایوں کے ساتھ نیند بھری لفٹ کی سواری اور دیواروں کے پار سے آتی موسیقی اور قہقہوں کی آوازیں۔
مزید پڑھیے: ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟
ممدانی کا کہنا ہے کہ بطور میئر ان کی اولین ترجیح شہر کے تمام باشندوں کی خدمت ہو گی جس میں محنت کش، بچے اور روز مرہ سفر کرنے والے شہری شامل ہیں۔
گریسی مینشن، جو سنہ 1799 میں فیڈرل طرزِ تعمیر کے تحت بنایا گیا تھا، مین ہٹن کے یارک وِل علاقے میں کارل شوئرز پارک میں واقع ہے اور ایسٹ ریور کے ہیلی گیٹ کی جانب خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ اس میں 1966 میں توسیع بھی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے جیت کی تقریر ختم ہونے کے بعد دھوم مچادی، مگر کیسے؟
ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر نیویارک کے نئے میئر کے طور پر حلف اٹھائیں گے اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز کی جگہ منصب سنبھالیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ظہران ممدانی ظہران ممدانی کی سرکاری رہائشگاہ میئر نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ظہران ممدانی کی سرکاری رہائشگاہ میئر نیویارک نیویارک کے
پڑھیں:
واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔