تیترکے شکار پرمٹس کی نیلامی، سب سے مہنگا پرمٹ کتنے میں نیلام ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں پہلی بار سالٹ رینج کے وسیع پہاڑی سلسلے میں تیتر کے شکار کے لیے سرکاری پرمٹس کی باضابطہ نیلامی کی گئی ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق اس نیلامی میں سب سے مہنگا پرمٹ تین لاکھ روپے میں فروخت ہوا، جو اس خطے میں جنگلی حیات کے منظم شکار سے متعلق پالیسی میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جارہی ہے۔
محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے رواں سیزن کے آغاز کے ساتھ سالٹ رینج کے مختلف حصوں چکوال، جہلم اور اطراف کے علاقوں کو زونز اور کمیونٹی بیسڈ کنزروینسیز کی شکل میں مختص کیا ہے، جہاں شکار کا اجازت نامہ صرف نیلامی کے ذریعے جاری کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سالٹ رینج زاہد علی کے مطابق گزشتہ برس پنجاب اُڑیال کی طرح تیتر کی زیادہ آبادی والے علاقوں کیلئے دو کمیونٹی بیسڈ کنزروینسیز رجسٹر کی گئی تھیں جن میں 36 زون شامل تھے، جبکہ اس سال نئے رولز کے مطابق 133 مزید زون۔مختص کیے گئے ہیں۔ان زونز کے لیے نئی سی بی سیز رجسٹرڈ کی جائیں گی۔
نیلامی کے پہلے روز 87 زونز کے اجازت نامے فروخت ہوئے، جن سے مجموعی طور پر 30 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کی آمدن ہوئی۔ متعدد پرمٹس ایک لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئے، جبکہ سب سے زیادہ بولی تین لاکھ روپے رہی۔ حکام کے مطابق ایک زون میں اوسطاً نو پرمٹس جاری ہوں گے، اور ہر پرمٹ پر تین رائفلوں کے استعمال کی اجازت ہوگی، جن سے زیادہ سے زیادہ چھ تیتر شکار کیے جاسکیں گے۔
زاہد علی کے مطابق ہر زون میں شکار کا اجازت نامہ مقامی سروے کے بعد وہاں موجود آبادیِ تیتر کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں مقامی نمبرداروں سمیت کمیونٹی نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے تاکہ شکار کے بدلے مقامی سطح پر جنگلی حیات کے تحفظ اور نگرانی کو مضبوط بنایا جاسکے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد براہ راست مقامی کمیونٹیز کو دیا جائے گا، جو ان علاقوں میں افزائشِ نسل اور غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے استعمال ہوگا۔
پالیسی کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار کے روز کیا جاسکے گا۔ ہر پرمٹ سیزن میں ایک ہی بار شکار کی اجازت دیتا ہے اور وہ بھی صرف اسی زون میں جہاں سے اجازت نامہ حاصل کیا گیا ہو۔ دوسرے زون میں شکار کرنا ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ عام حالات میں تیتر کے شکار پرمٹ کی سرکاری فیس ایک ہزار روپے ہے، تاہم اس بار منظم نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی بولیاں اس سے کہیں زیادہ رہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام اس لیے اہم ہے کہ پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں مقامی کمیونٹیز کو براہ راست تحفظاتی منصوبوں کا حصہ بنا کر پائیدار وائلڈلائف مینجمنٹ کو فروغ دیا جاسکے، جو خطے میں پہلی مرتبہ اس پیمانے پر عمل میں لایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم