سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہونگی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران 4 دن کی چھٹی لے سکتا ہے، تاہم عملے کی چھٹی ان کے کام کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا
پاکستان سے فرار ہوکر برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن ہائی کورٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپئیرمین نے حکمنامہ جاری کردیا جس میں عادل راجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عام معافی نامہ شائع کریں اور اسے 28 دن تک ڈیلیٹ نہ کریں۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی رقم اور 260,000 یورو یعنی 9 کروڑ 71 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 22 دسمبر تک جمع کروانی ہے۔
عدالت نے عادل راجہ کو مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی اور تخریبی اور بے بنیاد جھوٹے مواد کی وجہ سے اُن سے دفاع کا حق بھی واپس لے لیا۔
یو ٹیوبر کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اسکی بریت کیلئے کوئی راستہ نہ نکل سکا۔ واضح رہے کہ عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا۔