پشاور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی کو روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی کو روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ این ایچ اے کی پالیسی میں ٹیکس سے متعلق فاصلے کا تعین بھی ہے۔ پالیسی کے مطابق تین سال بعد اضافہ کیا جاتا ہے ۔عدالت نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ جو اضافہ کیا گیا ہے وہ کیسے کیا گیا ۔ عدالت نے موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روک دی۔عدالت نے ڈائریکٹرریوینیو این ایچ اے سے ٹول ٹیکس پالیسی طلب کرتے ہوئے کیس کئ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
بین الاقوامی میڈیا کا شکر گزار ہوں,جس کے نتیجے میں بالآخر عمران خان کی بہن کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی،زلفی بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹنڈوجام ٹول پلازہ انتظامیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ کے فیصلے کو ٹنڈوجام ٹول پلازہ انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیا ٹول ٹیکس انتظامیہ نے مقامی شہریوں سے ٹول وصولی دوبارہ شروع کر دی جب سے ٹول پلازہ بنا ہے مقامی لوگ کی زندگی انھوں نے اجیرن بنا کر رکھ دی ہے عوام ٹول پلازہ انتظامیہ کے خلاف سڑک پر نکل آئی ٹول پلازہ کے سامنے تین گھنٹے طویل دھرنا دیا اور حیدرآبادمیرپورخاص روڈ کو بلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام کے قریب ڈیٹھا ٹول پلازہ انتظامیہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اُس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی افراد جو پانچ کلو میٹر کے اندر رہتے ہیں ان سے ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور ٹنڈوجام کے رہائشیوں سے پندرہ روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے ٹول انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب رہنے والے لوگوں سے بھی ٹول کی وصولی دوبارہ شروع کر دی جس کے خلاف وصولی شروع کر دی گئی سینکڑوں مشتعل شہریوں نے ٹول گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دیدھرنے کی قیادت کرنے والے کامریڈ نذیر زئنور، عزیز زئنور، عطا محمد ڈیٹھو، شریف ابڑو، بشیر ڈیٹھو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ٹول کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کرنے والے ٹول انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور یہ غیرقانونی ٹول وصولی بند کرائی جائیمظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹول انتظامیہ مختلف اوقات میں مقامی شہریوں کو ٹول گیٹ پر روک کر اُن کی تذلیل بھی کرتی رہی ہے ۔