پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی۔
پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی۔
عظمیٰ خان نے بانی سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آ کر صحافیوں کے سوالات کے جواب مین بتایا کہ ان کے بھائی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
صحافیوں سے باتیں کرنے کے بعد بانی کی بڑی بہن عظمی خانہ گور اڈایلہ جیل والی سڑک پر پولیس کی گورکھپور چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
نمل یونیورسٹی میں دھماکہ؛ سٹوڈنٹس میں بھگدڑ
صحافیوں کے سوالات کے جواب مین عظمیٰ خان کا جواب یہ تھا، "بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں صحت تو ان کی ٹھیک ہے .
بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کیا ہوا تھا؟؟
پی ٹی آئی کے بانی کے مر جانے کی افواہ افغانستان اور انڈیا سے اڑا دی گئی تھی۔ اس افواہ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیا، حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین اور دوسرے سنجیدہ رہنماؤں نے بھی کہا کہ انہیں بانی کی صحت کے متعلق اطلاعات پر تشویش ہے، انڈیا کے مین سٹریم میڈیا میں عمران خان کے اڈیالہ جیل مین فوت ہو جانے اور ان کی صحت تشویش ناک حالت میں ہونے کی افواہیں شائع ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو رسمی بیان جاری کیا اور بتایا کہ جیل میں عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ ہمیشہ کی طرح بالکل ٹھیک ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی اس رسمی وضاحت کے باوجود پاکستان سے باہر اور سوشل میڈیا مین مرنے کی افواہ کو لے کر چہ مگوئیاں جاری رکھی گئیں،
لاہور ؛ شاہ پور کانجراں میں 3 کروڑ کی ڈکیتی
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے آج منگل کے روز بانی سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہ کروائے جانے پر احتجاج کرنے کے لئے بہت بڑی احتجاجی سرگرمی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ پختونخوا کے ہر گاؤں سے بندے جمع کر کے اڈیالہ جیل لائین گے۔ یہ احتجاج آج ہونا تھا۔
آج عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے واپس آ کر بتایا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday December 02, 2025
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے بانی اڈیالہ جیل ان کی صحت جیل میں بانی کی سے باہر اور ان
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں منگل کے دن اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے روز بھی بانی سے ملاقات کے لیے نہ چھوڑا گیا تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کریں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے دن ہر پارلیمنٹیرین کی موجودگی لازمی ہوگی، کوئی غیر حاضر رہا تو ذمہ دار خود ہوگا۔
ا