بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمشنر نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
فروری 2026 میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی روزعبوری حکومت پہلے ہی اپنا انتخابی روڈ میپ جاری کرچکی ہے، جس کے تحت قومی انتخابات اور نیشنل چارٹر پر ریفرنڈم فروری 2026 کی پہلی ششماہی میں ایک ہی روز منعقد ہوں گے۔
پولنگ کے اوقات میں اضافہثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پولنگ کے اوقات ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پولنگ صبح 7:30 پر شروع ہو کر شام 4:30 تک جاری رہے گی۔
سیاسی جماعتوں کی بھرپور انتخابی مہم کی تیاریآئندہ انتخابات کو انتہائی اہم تصور کیا جارہا ہے، خصوصاً حالیہ سیاسی کشیدگی اور انتخابی اصلاحات کے مطالبات کے بعد مختلف سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم کی تیاری کررہی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کا اعلان آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر گہرا اثر ڈالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ
دوسری جانب بیرون ملک مقیم ووٹرز کی رجسٹریشن بھی جاری ہے، جہاں ہزاروں افراد پوسٹل بیلٹ کے لیے رجسٹر ہورہے ہیں۔
ملکی سیاسی فضا میں گرما گرمی بڑھ چکی ہے اور بڑی سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منصوبے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ترتیب دینا شروع کرچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمشنر انتخابات انتخابی مہم بنگلہ دیش شیڈول.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمشنر انتخابات بنگلہ دیش شیڈول عام انتخابات الیکشن کمیشن الیکشن کمشنر بنگلہ دیش
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔