data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئیڈاہو: سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش نے ہالف میراتھون میں ایک غیر معمولی اور منفرد ریکارڈ بحال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیوڈ رش نے آئیڈاہو میں منعقد ہونے والی 21 کلومیٹر طویل دوڑ کے دوران 137 ٹی شرٹس پہن کر نہ صرف ریس مکمل کی بلکہ اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رش نے اس کامیابی پر کہا کہ سالوں کی محنت، شاندار ناکامی، اور ثابت قدمی کے بعد میں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا، یہ کامیابی ہمت، تخلیقی صلاحیت، برداشت اور بے شمار ٹی شرٹس کے امتزاج کی بدولت ممکن ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں 111 ٹی شرٹس پہن کر قائم کیا تھا، مگر کچھ سال بعد ایک اور رنر نے 127 ٹی شرٹس کے ساتھ انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کا عزم کر لیا اور سخت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بھاری کپڑوں اور وزن بھرے بیگ پہن کر اپنی برداشت بڑھائی۔

گزشتہ کوشش میں، فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن کے دوران ڈیوڈ صرف 114 ٹی شرٹس پہن پائے تھے اور گردن میں خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے ریس مکمل نہ کر سکے تھے۔

تاہم، اس سال وہ اسی ریس میں دوبارہ میدان میں اُترے اور 137 ٹی شرٹس کے ساتھ نہ صرف دوڑے بلکہ کامیابی سے فائنش لائن تک پہنچ گئے۔

یہ منفرد کارنامہ دنیا بھر کے ریکارڈ شائقین اور اسٹرانج فیکٹس کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ اور حوصلہ افزا لمحہ ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ غیر معمولی عزم اور کوشش سے ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈ ریکارڈ ٹی شرٹس شرٹس کے کے ساتھ

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو