سابق انگلش بیٹر رابن اسمتھ گھر میں چانک انتقال کرگئے، وجہ موت واضح نہیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
انگلینڈ کے سابق نمایاں بلے باز رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر کرکٹ برادری سوگوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب وزیر محمد نے آسٹریلیا کے خلاف ہارا ہوا میچ جتوایا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کے کیریئر پر ایک نظر
اسمتھ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ ہمیں رابن آرنلڈ اسمتھ کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جو ہیریسن اور مارگو کے والد اور کرسٹوفر کے بھائی تھے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ رابن یکم دسمبر بروز پیر اپنے ساؤتھ پرتھ اپارٹمنٹ میں اچانک انتقال کر گئے۔ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
رابن اسمتھ انگلینڈ کے مقبول ترین اور شاندار بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے۔ سنہ 1988 سے سنہ 1996 تک وہ 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے رہے۔
تیز رفتار بولنگ کے خلاف ان کی مزاحمت مثالی تھی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سنہ 1994 میں بنایا گیا 175 رنز ان کا بہترین ٹیسٹ اسکور تھا۔
انہوں نے مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں 4236 رنز 43.
رابن اسمتھ نے ہیمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ 20 سے زائد سال گزارے اور 640 سے زیادہ میچ کھیلے۔ سنہ 1998 سے 2002 تک وہ ٹیم کے کپتان بھی رہے جس کے باعث انہیں “دی جج” کا لقب ملا۔ ان کی قیادت میں ہیمپشائر نے بینسن اینڈ ہیجز کپ سنہ 1992 اور سنہ 1998 میں جبکہ نیٹ ویسٹ ٹرافی 1991 میں جیتی۔
مزید پڑھیے: انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرِس ووکس بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر
اسمتھ کے انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کے سابق ساتھی کیون جیمز نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔
سنہ 80 اور 90 کی دہائی میں وہ انگلینڈ کے بہترین بلے باز تھے خصوصاً تیز بولنگ کے خلاف ان کی مہارت بے مثال تھی۔
وہ ویسٹ انڈیز کے تیز گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں میں سے تھے۔
ای سی بی کے چیئرمین رِچرڈ تھامپسن نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رابن اسمتھ ان چند بیٹرز میں سے تھے جو دنیا کے تیز ترین بولرز کے سامنے ڈٹ جاتے تھے۔ وہ نہ صرف مزاحمت بلکہ مسکراہٹ کے ساتھ چیلنج کا سامنا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: سابق برٹش کپتان معین علی کا بھی انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
ہیمپشائر کے چیئرمین راڈ برینزگروو نے لکھا کہ رابن اسمتھ ہیمپشائر کرکٹ کے عظیم ترین ہیروز میں سے ایک تھے اگر انہیں سب سے عظیم نہ کہا جائے تو بھی کم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رابن اسمتھ کا انتقال سابق انگلش بیٹر رابن اسمتھ سابق انگلش بیٹر رابن اسمتھ کا انتقال
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رابن اسمتھ کا انتقال سابق انگلش بیٹر رابن اسمتھ سابق انگلش بیٹر رابن اسمتھ کا انتقال رابن اسمتھ انگلینڈ کے کے خلاف
پڑھیں:
وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:نئے مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو حاصل مختلف ٹیکس رعایتوں میں مزید توسیع نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 30 جون 2026ء کے بعد انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس استثنیٰ ختم ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید کم کرنے سے تقریباً 40 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے 30 جون 2026ء کے بعد ٹیکس چھوٹ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے محصولات اکٹھے کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق فاٹا اور پاٹا کے لیے انکم ٹیکس استثنیٰ 30 جون 2026ء کو ختم ہو جائے گا جبکہ یکم جولائی 2026ء کے بعد فاٹا اور پاٹا کے رہائشی افراد اور کمپنیوں پر عام ٹیکس قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس بھی مرحلہ وار بڑھائے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں سابق فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12 فی صد کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سابق قبائلی علاقوں میں درآمدی صنعتی خام مال پر بھی 12 فی صد سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاٹا اور پاٹا کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس استثنیٰ بھی یکم جولائی 2026ء کو ختم ہونے کا امکان ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی کٹس پر سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2026ء سے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فی صد سیلز ٹیکس 30 جون 2026ء تک نافذ رہے گا۔ اسی طرح ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت بھی 30 جون 2026ء کو ختم ہو جائے گی اور اس میں مزید رعایت دیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنیٰ 30 جون 2026 تک برقرار رہے گا جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ سائلوز پر سیلز ٹیکس چھوٹ بھی 30 جون 2026 کو ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے اس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر وصول کی جا سکتی ہے آئندہ مالی سال کے دوران کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔