پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
سوئی گیس حکام کے مطابق شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، لیکن سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔