آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں یہ نظام شروع کیا جائےگا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے قبل تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین اور ٹریک سسٹم سے متعلق عوام میں بھرپور آگاہی اور تشہیر کی جائے، تاکہ شہری اس نظام سے مکمل واقف ہوں۔ انہوں نے سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس، اے آئی جیز اور پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ زونل ڈی آئی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے شرکا کو صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے مطابق تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز نے شہروں میں نصب کیمروں اور ٹریک سسٹم کی تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹھٹہ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ کے 7 اضلاع میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
ایس فور منصوبے کے تحت حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں نصب کیمروں اور آلات کی رپورٹ کا جائزہ لے لیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کی شناخت کر سکیں گے اور باقی اضلاع میں کیمروں کی اپ گریڈنگ آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گی۔
آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں TRACS کے نفاذ سے قبل بھرپور آگاہی اور تشہیری مہم چلائیں، اسٹیک ہولڈرز، میڈیا، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو اعتماد میں لیں اور ٹریفک مسائل اور قوانین سے متعلق آگاہی اجلاس اور ملاقاتیں کریں۔
انہوں نے بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ہدایت بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی جی سندھ غلام نبی میمن فیس لیس ای ٹکٹنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: غلام نبی میمن فیس لیس ای ٹکٹنگ وی نیوز ٹکٹنگ کے نفاذ کے نفاذ سے ڈی آئی جیز اجلاس میں اضلاع میں ڈی آئی جی
پڑھیں:
سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شارع فیصل پربدترین ٹریفک جام کامنظر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار