2025-12-10@06:46:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1522

«رجب بٹ اور ندیم نانی والا»:

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف...
    یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی  ضمانت دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔ اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا برٹش ایئرویز کی پرواز BA-2161 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ دونوں کی جانب سے دائر کردہ حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 دسمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ انہیں ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کیا جائے اور بدھ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینے والا آج  مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈکیت مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ڈکیت کی شناخت اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حصول کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
    امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کی تصویر دکھا کر انہیں اپنی آنٹی بتاتے ہوئے بھیک مانگنے والے لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوعمر لڑکا سڑک کنارے کھڑا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک کپ ہے جس میں وہ ڈرائیوروں اور راہگیروں سے پیسے دینے کی اپیل کر رہا ہے۔ لڑکا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنی “بیمار آنٹی” کے علاج کے لیے چندہ جمع کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موجود تصویر کسی عام خاتون کی نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکن لیڈی گاگا کی ہے جسے وہ بظاہر اپنی رشتہ دار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب وہ 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے جا گرا، مگر خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہو کر بچ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سیاح تصویر لینے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے موجود چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا اور وہ زمین کی طرف تیزی سے سرکنے لگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے فوراً دوڑ کر صورتحال دیکھی اور دیکھا کہ سیاح درختوں میں جا گرا، جس کی وجہ سے وہ صرف ہلکے زخموں کے ساتھ بچ گیا۔بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا...
    ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔...
    اسلام آباد ہائی کورٹ  نے گیملنگ ایپ اور  سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک  کے لیے حفاظتی ضمانت منظور  کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے  اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے...
    چین میں ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے گرگیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔  یہ واقعہ ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب پیش آیا جہاں سیاح تصویر بنانے کےلیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا۔ رپورٹس کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے چٹان کے کنارے دوڑ کر صورتحال دیکھی، لیکن سیاح درختوں میں گرنے کی وجہ سے صرف معمولی زخمی ہوا۔ بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے ’’پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت‘‘ حاصل رہی۔ اس کے مطابق وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک نیچے لڑھکتا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے،...
    ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پاکستان کی باھمت خاتون نے ڈائیوو بس میں فحش فلم دیکھنے والے درندے کو گرفتار کروادیا pic.twitter.com/BHLIuEcm46 — صحرانورد (@Aadiiroy2) December 8, 2025 خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے  ساتھ...
    پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا، جہاں فضائی کوالٹی انڈیکس (AQI) 211 تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ سطح غیر صحت مند کے زمرہ میں آتی ہے، جو حساس افراد جیسے بچے، بوڑھے اور دمہ کے مریضوں کے لیے فوری صحت کے خطرات پیدا کررہی ہے۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں پچھلے کچھ برسوں میں اسموگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، اس اسموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کا توڑ، ذہین طالبعلموں کے باکمال تخلیقی پروجیکٹس ماہرین ماحولیات کا مؤقف ہے کہ لاہور کا اسموگ بحران صرف موسم سرما کی پیداوار نہیں بلکہ صنعتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ دن ایک اور معصوم بچہ اس شہر ِ کے کھلے مین ہول (گٹر) کی نذر ہوگیا۔ کراچی میں پیش آنے والا یہ دل خراش واقعہ حادثہ نہیں المیہ ہے۔ المیہ اس سوچے سمجھے منصوبے کا جس کے تحت اس شہر کو برسوں سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ شہر جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج بدانتظامی، لاقانونیت اور سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے۔ نہ یہاں کوئی نوجوان اسٹریٹ کرائم سے محفوظ ہے، نہ کوئی شہری ٹینکر اور ڈمپر مافیا کے ظلم سے بچا ہوا ہے۔ کبھی بوری بند لاشوں نے کراچی کا تقدس تار تار کیا، اور آج بدترین انتظامی غفلت اس شہر کے ہر گلی کوچے میں موت کا پہرہ بٹھائے...
    فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، بانی سے ملاقات کا اب کوئی جواز نہیں رہا ان کا بیانیہ ریاست پر حملہ کرنے کا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وہی آلہ کار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد جب کہ ایک مرد تشویش ناک حالت میں ملا ہے۔کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے حرمین ٹاور بلاک ٹو میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ گھر کے اندر سے ایک مرد بھی تشویش ناک حالت میں ملا ہے۔جاں بحق خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ مرد کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو اور نیم بیہوش شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تینوں خواتین کی لاشوں پر کوئی زخم کے نشانات موجود نہیں، شبہ...
    پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے مطابق، کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار طنز اور سخت زبان استعمال کرنے نے آئی ایس پی آر کے جمعے کو جاری کردہ سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت کے زیرِ غور رہا، جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی پوسٹس میں اعلیٰ فوجی افسران کے لیے اکثر توہین آمیز اور تنقیدی زبان استعمال کی۔ایک سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: ’’اگر ہم بار بار یہی کرتے رہیں، تو...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں آپ ڈکی بھائی کے نام سے جانتے ہیں…بالآخر 100 روز کی مکمل خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے کہا کہ “سو دن تک ایک لفظ نہیں بولا، لیکن آج شام 6 بجے… میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا… اور لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔”یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔رہائی کے فوراً بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی...
    ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba,...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے منظم ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد عمران خان کے مطابق ایس آئی یو نے چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے اورموبائل فون نقدی رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، حراست کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن کم...
    اسلام ٹائمز: گذشتہ چند دہائیوں کے برعکس، جب مزاحمتی مجاہدین کی آزادی کی پکار کو خوفناک صہیونی جیلوں میں دبا دیا گیا، آج ہم دنیا بھر خاص طور پر مغربی دنیا میں تل ابیب کے جبر کے خلاف ایک بین الاقوامی بغاوت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی وجہ نوجوان نسل میں فکری بیداری کی لہر ہے۔ یورپ اور امریکہ میں سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مارچ کیے، بائیکاٹ کی اپیل کی اور صہیونی سفارت خانوں کے سامنے ریلیاں نکالیں۔ ان کارکنوں کا بنیادی مطالبہ من مانی گرفتاریوں اور تشدد کا خاتمہ اور زیر حراست افراد کو انصاف کی ضمانت دینا ہے۔ اس رجحان کے مطابق، انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلسطینی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کی تنظیموں...
    غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد...
    ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔ حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پارٹی صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں منصوبے کے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالا کے عوام اس سہولت کے مستحق تھے، اور یہ منصوبہ انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے شہر کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پُر امن انقلاب کا راستہ ہمارے لیے سارے انبیا علیہم السلام واجب الاتباع ہیں۔ خود نبیؐ کو بھی یہی ہدایت تھی کہ اسی طریق پر چلیں جو تمام انبیا کا طریق تھا۔ جب قرآن کے ذریعے سے ہمیں معلوم ہوجائے کہ کسی معاملے میں کسی نبی نے کوئی خاص طرزِ عمل اختیار کیا تھا اور قرآن نے اس طریق کار کو منسوخ بھی نہ قرار دیا ہو تو وہ ویسا ہی دینی طریقِ کار ہے جیسے کہ وہ جو نبی کریمؐ سے مسنون ہو۔ نبی کریمؐ کو جو بادشاہی پیش کی گئی تھی وہ اس شرط کے ساتھ مشروط تھی کہ آپؐ اس دین کو اور اس کی تبلیغ کو چھوڑ دیں تو ہم سب مل کر آپؐ...
    محققین نے ایک نیا اپٹکس آلہ ’فرنٹ سرفیس ٹائپ ایریڈر‘ (فروسٹی) تیار کیا ہے جو لیگو جیسے کشش ثقل ڈیٹیکٹر میں انقلاب لا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ لیگو وہ دوربین ہے جو کالے سوراخ کے ٹکرانے اور دیگر کائناتی حرکات سے پیدا ہونے والی کشش ثقل کی لہروں کو ناپتی ہے۔ فروسٹی کے ذریعے لیگو کے بڑے شیشوں کی سطح کو انتہائی طاقتور لیزر کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا جس سے پیمائش کی درستگی میں زبردست اضافہ ہوگا۔ مذکورہ تحقیق کی قیادت کرنے والے جوناتھن رچرڈسن کہتے ہیں کہ یہ آلہ شیشوں کی شکل کو اتنی درستگی سے بدل سکتا ہے کہ کشش ثقل...
    این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انسان کی تخلیق کردہ معلومات کے مستقبل کے بارے میں ایک حیرت انگیز پیشگوئی کی ہے۔ ہوانگ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی بہت جلد انسانی ذہن اور شعور سے آگے نکل جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پوڈکاسٹ میں میزبان جو روجان نے ہوانگ سے انسانی شعور کی نقل کرنے والی مشین بنانے کے بارے میں سوال کیا۔ ہوانگ نے جواب دیا کہ یہ ممکن ہے کہ ہم ایسی مشین بنائیں جو انسانی ذہانت کی نقل کرے، معلومات کو سمجھ سکے، ہدایات پر عمل کرے، مسائل کو توڑے اور حل...
    بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
    محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا.جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تھے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزراء، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے اپنائے تھے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر، وزیراعظم، وزرا سب نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا، تاہم اس مرتبہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل تھی تو مولانا...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔  پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی...
    ٹیکساس میں ایک افغان شہری کو بم بنانے اور خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے پاس، افغان شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی سارہ بیکاسٹرم کون تھیں؟ امریکی محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق فورٹ ورتھ میں مقیم 30 سالہ محمد داؤد الوکوزئی نے مبینہ طور پر 23 نومبر کو ایک ویڈیو میں مذکورہ دھمکیاں دیں اور اسے ٹک ٹاک، ایکس اور فیس بک پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں داؤد نے مبینہ طور پر طالبان کی تعریف کی اور امریکیوں پر خودکش حملہ کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ڈرون حملے میں غزہ کی اصل کہانی دکھانے والا نوجوان فوٹوگرافر شہید ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے نے محمود وادی نامی نوجوان کی زندگی چھین لی جو تباہ شدہ بستیوں کی تصویروں اور ڈاکومنٹریز کے ذریعے حقیقت کا وہ رخ دکھا رہا تھا جسے اسرائیلی ریاست مسلسل چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔محمود وادی کی زندگی کسی بھی نوجوان فلسطینی کی طرح عام انداز میں شروع ہوئی تھی۔ اس کا شوق شادیوں کی فوٹوگرافی تھا۔ وہ اپنے کیمرے کے ذریعے مسکراہٹیں قید کرتا، خوشیوں کو محفوظ کرتا اور لوگوں کے خاص لمحات کو یادگار بناتا تھا۔اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہےجس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھر بھری ریت کے ٹیلوں کے ہو جائیں گے o بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا o تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال) کی پکڑ میں پکڑ لیا o  سورۃ المزمل (آیت: 14 تا 16 ) 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-3 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بینقاب ہوگیا، تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی وڈیو بیان نے افغان دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد قاسم عرف حسن نے بتایا ہے کہ افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے خاندان کے ساتھ پاکستان آیا، میری 2025 میں سرہ درگہ میں طالبان کمانڈر ارمانی سے ملاقات ہوئی، ارمانی نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور میں شامل ہو گیا، ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا۔ کمانڈر ارمانی نے مجھے اور فاروق نامی ساتھی کو تاجوڑی میں فوجی قلعے پر فدائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس کے التوا اور ان کے وڈیو بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پلاسٹک کے بیرسٹر ہیں جو بنیادی قانون اور رولز کی بھی پاسداری نہیں کرتے ، بطور اپوزیشن لیڈر میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی لیکن بجائے بات کرنے کی اجازت دینے کے مرتضیٰ وہاب نے آمرانہ طریقے سے اجلاس چلانا شروع کردیا، کونسل رولز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے لیے اجازت دینا ضروری تھی،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بات بھی نہ کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ارکان پرسکون طور...
    شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب  کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔...
      اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک ) سائنس اور صحت کی دنیا میں آلو ایک نیا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار یہ نہ تو کھانے کی میز پر دھوم مچا رہے ہیں اور نہ ہی کسی ڈائیٹ پلان میں جگہ بنا رہے ہیں، بلکہ جدید تحقیق بتا رہی ہے کہ بیوٹی انڈسٹری میں انقلاب لانے والا ٹاپ اسکن کیئر اجزا آلو کے پھینکے ہوئے حصوں سے حاصل ہوسکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین کے سائنسدانوں نے آلو کے اُن پتوں اور ٹہنیوں، جنہیں عام طور پر فصل کی کٹائی کے بعد پھینک دیا جاتا ہے، کو قیمتی اسکن کیئر انگریڈیئنٹس میں بدلنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ان ’’اسکریپ‘‘ حصوں میں سولانیسول نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو...
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی لاش ایک کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ نیپا چورنگی کے قریب واقع نجی مارٹ میں خریداری کیلیے آیا۔ مارٹ سے باہر نکلتے ہی تین سالہ ابراہیم نے والدہ کا ہاتھ چھڑوایا اور والد کی موٹرسائیکل کی طرف بھاگا تو وہاں پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ حادثے کے فوری بعد بچے کی والدہ عائشہ کی دلخراش ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر اپنے بچے کو تلاش کرنے کی اپیلیں کررہی تھیں۔ واقعے...
    سٹی 42: ٹریفک پولیس  نے  قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی...
    بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ قومی سطح کے باڈی بلڈر اور پیرا ایتھلیٹ روہت دھنکھڑ کو شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے پر اعتراض کرنے کی پاداش میں حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ روہت ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب روہت اپنے دوست جتن کے ہمراہ بھِیوانی میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تیگاڈانہ گاؤں سے آئی بارات کے چند افراد نے تقریب کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، جس پر روہت نے انہیں سختی سے منع کیا۔ مختصر تلخ کلامی کے بعد وہ افراد وہاں سے ہٹ...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے دودھ کی کوالٹی سے متعلق جامع رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں دودھ کی ترسیل اور فروخت کے دوران نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے بلکہ سنگین نوعیت کی ملاوٹ بھی پائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب عدالتی احکامات پر دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے...
    خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب  کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ  دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس...
    کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات کھلے مین ہول میں گرنے والا کمسن بچہ تاحال نہیں مل سکا، جس کی تلاش جاری ہے جب کہ شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج بھی کیا۔ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول مین گرنے والے بچی کی تلاش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ریسکیو عملے نے ابتدا میں کافی کوشش کی تاہم مناسب مشینری نہ ہونے کے باعث آپریشن روکنا پڑا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کے پاس کھدائی کے لیے ضروری مشینری دستیاب نہیں تھی اور نہ ہی...
    تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت اہلکار محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا، یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر ہونے والے...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز کراچی میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعہ کو 9 گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن تاحال اسکا پتہ نہیں چل سکا، مشتعل ہجوم کے احتجاج کے باعث ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام روک دیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کی طرف سے ہیوی مشینری نہیں ملی جس کے باعث امدادی کام روکا دیا گیا ہے ۔ کراچی: نیپا چورنگی کے قریب بچہ مین ہول میں گر گیاکراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رات سے ابھی تک کوئی حکومتی عملدار یا انتظامیہ نہیں پہنچی، مشینری کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے مصروف علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب گزشتہ رات کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے والا بچہ صبح تک نہیں مل سکا، جس کی تلاش جاری ہے۔اتوار کی شب تقریباً گیارہ بجے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے خریداری کے بعد گھر لوٹتے ہوئے کمسن بچہ ابراہیم اپنے والد کا ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور کچھ ہی فاصلے پر موجود بغیر ڈھکن والے گٹر میں جا گرا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعہ چند لمحوں میں اس وقت پیش آیا جب بچے کے والد موٹر سائیکل پارک کر رہے تھے اور بچہ انہی کے پیچھے چلتے ہوئے اس کھلے مین ہول میں جا گرا جس کا ڈھکن غائب تھا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں نے...
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت  ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا مقدمہ درج کرلیامقدمہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس...
    آسٹریلیا مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آسٹریلیا نے والدین کے بجائے سوشل میڈیا کمپنیوں جن میں میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب شامل ہیں، کو پابند بنایا ہے کہ وہ 10 دسمبر سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ 16 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ نہ بنا سکے۔ خلاف وزری کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانے دینے ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کو ایسے الگورتھمز سے بچانے کے لیے ضروری ہے جو انہیں نقصان دہ مواد دکھاتے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر بالغ آسٹریلوی شہری اس پابندی کی حمایت کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا نے مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس قانون کے تحت والدین نہیں بلکہ سوشل میڈیا کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز تک رسائی نہ حاصل کر سکیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ایسے الگورتھمز سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے جو نقصان دہ...
    ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز ٹیکساس (آئی پی ایس) امریکی ریاست ٹیکساس میں سکیورٹی اداروں نے ایک افغان نژاد شخص کو بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں خود کو بم بنانے والا ظاہر کیا تھا اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے منگل کے روز حراست میں لیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جدید ٹیکنیل ٹریسنگ کے ذریعے خاتون کے قتل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنہ پورٹ کے قریب سے 49 سالہ خاتون شہناز مسیح کی تشدد زدہ نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتولہ 22 نومبر کو گھر سے سودے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔بوٹ بیسن پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سید راشد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے شہناز مسیح کو رقم کے لین دین کے تنازعے پر سر پر بلاک کے وار کر کے قتل کیا۔ قتل کے بعد اس نے مقتولہ کے چہرے کو مسخ...
    فائل فوٹو  کراچی کے چائنہ پورٹ سے 25 نومبر کو ملنے والی خاتون شہناز کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔ کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کے شہر اورینبرگ کا 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن اپنی زندگی کے تجربے میں ایک مہلک غلطی کر بیٹھا، وزن بڑھانے کے لیے یومیہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈائٹ پلان اپنانے لگا، جس کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر اس کا جسمانی وزن 105 کلوگرام تک پہنچ گیا اور وہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن نے ابتدائی طور پر وزن میں کمی کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے جسمانی حجم بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے روزانہ کی بنیاد پر جنک فوڈ پر بھاری مقدار میں کیلوریز استعمال کیں، جس میں ناشتے میں پیسٹری اور کیک، دوپہر کے کھانے میں مایونیز میں...
    راولپنڈی کے تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے شوہر  کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میرے شوہر،ساس اور سسر نے تشدد کرتے ہوئے میرے گلے میں پھندہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ مقدمے کے متن کے مطابق میرے ساس اور سسر میرے شوہر کی دوسری شادی کروانا چاہتے ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہے۔
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں...
    اسلام آباد: خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو  سینیٹر نیاز احمد  ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل...
    گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کیلئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2021ء میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اور دیگر متعدد وارداتوں میں...
    لاہور میں پولیس نے ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھروں کا صفایا کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے، اور گھر خالی ہونے پر تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان چوری شدہ سامان کو رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہو رہے تھے۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ چوری شدہ رکشہ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے۔” اپنے وی لاگ میں آفتاب اقبال کاکہنا تھا کہ  وہ شخص 45 سال عمر کا ہوگا، وردی میں نہیں ہوگا اور اس کا تعلق بنو ہاشم کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے...
    خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حطار انڈسٹریل زون میں قائم مصنوعی اور مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت قرار، مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کارروائی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کی نگرانی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر رات گئے کی گئی۔ بدنام زمانہ نیٹ ورک رنگے ہاتھوں گرفتار ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ فیکٹری میں مصنوعی دودھ بنا رہا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیوں کے بعد یہ گروہ خیبر پختونخوا منتقل ہو گیا تھا جہاں کے پی فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی نے ان کے پورے نیٹ ورک...
    وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے افغان شہریوں کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ میں آباد کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور کروم او ایس کو یکجا کرکے ایک نیا اور جدید ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل نے لنکڈن پر سنیئر پراڈکٹ منیجر اینڈرائیڈ، لیپ ٹاپ اینڈ ٹیبلیٹس کے لیے ملازمت کا اشتہار دیا تھا، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔اشتہار میں بتایا گیا کہ یہ عہدہ اینڈرائیڈ پر مبنی نئے ایلومینیم نامی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے کے لیے ہے۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں بھی استعمال کے قابل بنانے پر کام کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایلومینیم اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ہوگا اور اسے...
    راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو رشتے سے انکار کرنے پر خاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نے اس کی بہن کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔
    کراچی: ملیر کینٹ میں مالک کو بھتے کی پرچی اور کال کر کے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا مالک کا ذاتی ڈرائیور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 516 سال 2025 بجرم دفعہ 384 اور 385 تحت درج کیا تھا، گرفتار ملزم داؤد خان مدعی مقدمہ کا ذاتی ڈرائیور ہے جس نے اپنے ہی مالک کو فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور...
    اٹلی میں 56 سالہ سابق نرس پر مبینہ طور پر آنجہانی والدہ کا روپ دھار  کر پینشن بٹورنے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اطالوی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وِگ، لپ اسٹک اور زیورات کا استعمال کر کے اپنی مردہ کا روپ بدل کر دھوکے سے ان کی پینشن بٹور رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے روزگار شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی والدہ کا انتقال 2022 میں ہوا تھا جس کے بعد سے وہ ان کی ہزاروں یورو کی پینشن دھوکے سے حاصل کر چکے ہیں۔ اطالوی پریس نے کیس کو ’مسز ڈاؤٹ فائر اسکینڈل‘ کا نام دیا ہے جو کہ آنجہانی ہالی ووڈ اداکار...
    مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کا تنظیمی کنونشن ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت جامع مسجد و دربار پیر قتال پر منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، ضلعی رہنما غلام...
    بنگلہ دیش میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے 9.7 کلوگرام سونا برآمد کیا ہے جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟ قومی محصولات کے مرکزی انٹیلیجنس سیل کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کو کھولنے کے بعد ہوئی۔ ایک سینیئر اہلکار نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت لاکرز کھولے گئے تو ہمیں سابق وزیرِ اعظم کی ملکیت میں تقریباً 9.7 کلو سونا ملا۔ اس میں سونے کے سکے، اینیٹی اور زیورات شامل تھے۔ مزید پڑھیے: حسینہ واجد کو سزائے...
    وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔اسلام آباد میں اپنی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے یہ بات کہی۔اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہوفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔اس...
    سٹی 42: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی۔  وزیر ریلوے  نے کہا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری  ہیں ۔ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال کردی ۔ ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا...
    اٹلی میں ایک شخص اپنی مردہ ماں کا حلیہ اپنا کر اس کی پنشن وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کے دائرے میں آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا گارجین کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے نہ صرف وِگ، میک اَپ اور زیورات پہن کر اپنی ماں جیسی شکل بنائی بلکہ اس کی سنہ 2022 میں ہونے والی موت بھی پوشیدہ رکھی۔ یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر مانٹوا کے قریب علاقے بورگو ورجیلیو میں سامنے آیا جہاں مذکورہ شخص نے اپنی ماں کی موت کی اطلاع دینے کے بجائے مبینہ طور پر اس کی لاش گھر میں چھپا رکھی تھی اور...
    شکرگڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہونے والا نایاب جنگلی سامبر طبی معائنے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ: ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار شہریوں نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والے اس جانور کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا، جس کے بعد رینجرز اور وائلڈ لائف حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے تغل پور جنگل میں آزاد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سامبر بھارت کی طرف سے سرحد عبور کرکے سنیاری کے علاقے میں داخل ہوا تھا، جہاں مقامی افراد نے اسے محفوظ رکھا اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔ سامبر کی بحفاظت رہائی کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ ...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔ نازش جہانگیر، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اداکاری، منفرد کرداروں اور مینٹل ہیلتھ آگاہی کے حوالے سے نمایاں پہچان رکھتی ہیں، آج کل پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد مشہور پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ سے فلمی ڈیبیو کیا جبکہ 2024 میں خوشحال خان کے ساتھ پپے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی...
    ٹیکساس میں ہونے والے ‘ورلڈز اسٹرونگسٹ وومن 2025’ کے فائنل میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جب امریکی ایتھلیٹ جیمی بوکر نے گولڈ میڈل جیت لیا جنہیں اب ٹرانسجینڈر قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اسٹار اینڈریا تھامسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بظاہر کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی کونسی شقیں خلاف شریعت ہیں؟ کئی ایتھلیٹس اور کوچز کا الزام ہے کہ بوکر نے اپنے پس منظر سے متعلق معلومات چھپائیں اور وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، جس پر شفافیت اور مقابلے کی منصفانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ 3 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن ربیکا رابرٹس نے دعویٰ...
    —فائل فوٹو لاہور میں غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور دو رشتے داروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق والد کی درخواست پر بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا  ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ لڑکی کی کسی کے ساتھ دوستی ہے۔
    یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این...
    بھارت کے علاقے نوئیڈا میں بچوں کے قتل کے کیس کو تقریباً 2 دہائیاں گزرنے کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقدمے کے آخری ملزم سرندر کُولی کو بھی بری کر دیا ہے۔ 12 نومبر کو عدالتِ عظمیٰ نے اُن کے خلاف زیرِ التوا آخری مقدمے میں سابقہ فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اعترافی بیان جس میں انسانیت سوز جرائم کا ذکر تھا، تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا اور قابلِ اعتماد نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ، سپریم کورٹ نے 15 سال بعد ملزمان کو بری کردیا یہ کیس دسمبر 2006 میں اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب...
    شہر قائد میں رینجرز اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر رینجرز کے جوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے میں ملوث ملزم کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ عرف بسم اللہ کے نام سے کی گئی جس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں رینجرز اہلکار ظہیر الدین عرف ڈاکٹر کو قتل کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھی سعید عرف طور خان کے ہمراہ سہراب گوٹھ ، جمالی گوٹھ اور سپرہائی سے سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے ایک شہری نے توانائی کی خودکفالت اور جدید ری سائیکلنگ کا ایک منفرد تجربہ کرتے ہوئے گزشتہ آٹھ سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شہری، جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام سے معروف ہے، نے اس منصوبے کے لیے تقریباً ایک ہزار استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں اکٹھی کیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  Glubux نے بیٹریوں کے اندر موجود سیلز، جو زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650 ہیں، نکال کر انہیں ایک خصوصی ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دیا تاکہ زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد بیٹری پیک تیار ہو سکے۔اس کے علاوہ اس نے اپنے گھر میں سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری...
    روس کے شہر ٹیومین میں ایک آدمی ایسا ہے جو ہر سال اپنا پورا نام بدل دیتا ہے—پہلا نام، خاندانی نام اور والد کا نام بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ شہری یہ کام اس لیے کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔ بعد میں وہ دوبارہ اپنا اصل نام رکھ لیتا ہے اور یہ چکر ہر سال دہراتا رہتا ہے۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمت عملی کام نہیں آتی۔ روس کے رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کی اطلاع عدالت کو دیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قانونی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ روس میں چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی نہ کرنے پر سخت قانونی نتائج سامنے آ...
    کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب...
    پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کی مانگ کے باعث دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، توقع ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں ملک کے چند بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دن کے وقت بجلی کی پیداوار گرڈ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ سرکاری افسر عائشہ موریانی کے مطابق ان شہروں میں پہلی بارمنفی طلب پیدا ہوسکتی ہے، یعنی صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے اضافی بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔...
    اسکینڈلز کے باعث شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کر دیا ہے۔ سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی مدد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا: فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔” یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا...
    روس میں ایک آدمی جو ٹیومین شہر کا رہنے والا ہے، وہ ہر سال اپنا نام تبدیل کرتا رہتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ شہری ہر سال اپنا پورا نام (پہلا نام، خاندانی نام، اور والد کانام تک) تبدیل کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔ یہ شہری بعد میں اپنا اصل نام واپس رکھ لیتا ہے اور پھر دوبارہ یہ چکر دہراتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمتِ عملی کام نہیں آتی۔ کیونکہ رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کے بارے میں عدالتی حکام کو اطلاع کرتا ہے جس سے اس کی قانون ذمہ داری ختم نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ چائلڈ سپورٹ نہ دینے پر روس میں...
    فرانس کا ایک شہری جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 8 سال سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبکس نے 1,000 لیپ ٹاپ بیٹریاں (استعمال شدہ) اکٹھی کیں اور ان کے اندرونی سیلز (زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650) باہر نکالے جس کے بعد اس نے ان سیلز کو ایک خاص ریک سسٹم میں ری ارینج کیا تاکہ وہ زیادہ مستحکم بیٹری پیک بن سکیں۔ اس نے سولر پینلز بھی لگائے اور یہ بیٹری بینک ایک الگ شیڈ (تقریباً 50 میٹر دور) رکھا تاکہ آگ یا شارٹ سرکٹ کا خطرہ کم ہو۔ اس کا یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری سیل...
    کینیڈا میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک بھارتی شہری کو عدالت کے حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ جگجیت سنگھ کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے اور دوبارہ کینیڈا میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جگجیت سنگھ چھ ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کے لیے کینیڈا آیا تھا۔ تاہم کینیڈین پولیس کے مطابق، وہ وہاں پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں اکثر نوجوان لڑکیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جنگل سے ملنے والا راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ پھٹنے سے 4بچے جاںبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ بخشاپور کی حدود زورگڑھ کے علاقے میں بکریاں چرانے والے بچوں کوجنگل میں زمین پر پڑا بارودی گولہ ملا جس سے 5 بچے ایک ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گولہ پھٹ گیا جس سے 4 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی کندھکوٹ سے ایمبولینس گاڑیاں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں برکت ولد عبدالغفور گولو، دینن ولد مولا بخش گولو، کشاوت ولد مولا بخش گولو اور برکت ولد رانجھا گولو...