کندھکوٹ: جنگل سے ملنے والا راکٹ لانچر گولہ پھٹ گیا، 4بچے جاںبحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جنگل سے ملنے والا راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ پھٹنے سے 4بچے جاںبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ بخشاپور کی حدود زورگڑھ کے علاقے میں بکریاں چرانے والے بچوں کوجنگل میں زمین پر پڑا بارودی گولہ ملا جس سے 5 بچے ایک ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گولہ پھٹ گیا جس سے 4 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی کندھکوٹ سے ایمبولینس گاڑیاں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں برکت ولد عبدالغفور گولو، دینن ولد مولا بخش گولو، کشاوت ولد مولا بخش گولو اور برکت ولد رانجھا گولو شامل ہیں جب کہ ایک زخمی کو رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔ڈاکٹروں کی ٹیم متوفی کے پوسٹ مارٹم کے لیے اس کے گاؤں پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔