پاکستانی کرائم تھرلر فلم ججی” ایمازون پرائم پر ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی کرائم تھرلر فلم "ججی” ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فلم "ججی” کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیاں، کاوشیں اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز، ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لئے نجی فلم ساز اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول میں نجی اداروں کی بنائی فلموں کا مقابلہ منعقد کیا تھا۔
اس مقابلے میں نجی فلم ساز ادارے (بی ایچ ایم فلمز) کی تخلیق "ججی” کو بہترین کہانی، اداکاری سمیت تمام شعبوں میں اوّل قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان کے نامور فنکاروں توقیر ناصر، عثمان پیر زادہ اور سید نور نے پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں ججز کے فرائض سر انجام دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلم "ججی” عالمی اور قومی سطح پر بھی متعدد ایوارڈز سمیٹ چکی ہے، فلم ججی نامی سیریل کلر کے ہاتھوں لرزہ خیز ہلاکتوں اور پھر پولیس تفتیش کے ذریعے گرفتاری کے گرد گھومتی ہے،
فلم میں پولیس تفتیش کے مختلف زاویوں اور تفتیش کے دوران پیش آنے والے حالات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پنجاب پولیس
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔