وزن بڑھانے کے لیے جنک فوڈ استعمال کرنے والا فٹنس انفلوئنسر ایک ماہ میں انتقال کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس کے شہر اورینبرگ کا 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن اپنی زندگی کے تجربے میں ایک مہلک غلطی کر بیٹھا، وزن بڑھانے کے لیے یومیہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈائٹ پلان اپنانے لگا، جس کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر اس کا جسمانی وزن 105 کلوگرام تک پہنچ گیا اور وہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن نے ابتدائی طور پر وزن میں کمی کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے جسمانی حجم بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے روزانہ کی بنیاد پر جنک فوڈ پر بھاری مقدار میں کیلوریز استعمال کیں، جس میں ناشتے میں پیسٹری اور کیک، دوپہر کے کھانے میں مایونیز میں لت پت موموز اور رات کے کھانے میں برگر، پیزا اور دیگر ہائی کیلوریز اسنیکس شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی آلو کے چپس اور دیگر کیلوری بھری اشیاء بھی اس کی روزانہ خوراک کا حصہ تھیں۔
چند ہفتوں میں دمرتی کے وزن میں 13 کلوگرام کا اضافہ ہوا اور اس نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے چپس کھاتے ہوئے نئے سنگ میل کا جشن منایا۔ 18 نومبر کو اپنی آخری پوسٹ میں اس نے فالوورز کو طبیعت کی خرابی کے بارے میں آگاہ بھی کیا، لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ پیغام اس کی زندگی کی آخری خبر بن جائے گا۔
ایک دن قبل دمرتی نے اپنی کوچنگ سیشنز منسوخ کر دیے اور دوستوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہے اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مگر اگلے چند گھنٹوں میں نیند کے دوران دل کی حرکت رکنے سے دمرتی نویانزن زندگی کی بازی ہار گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دمرتی کا دل اور دیگر اندرونی اعضا طویل عرصے تک ہائی کیلوریز خوراک کے دباؤ کے سبب متاثر ہوئے۔ اس طرح کی خوراک سے بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے دل کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے اضافی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگرچہ دمرتی دیگر زیادہ وزن والے افراد کے مقابلے میں نسبتا بہتر حالت میں تھا، لیکن خطرناک ڈائٹ پلان نے اس کی زندگی پر مہلک اثر ڈال دیا۔
یہ واقعہ ایک سبق آموز مثال ہے کہ فٹنس اور وزن کے حوالے سے حد سے تجاوز کرنے والے تجربات انسان کی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔