بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان اور جارح مزاج اوپنر روہت شرما کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی فٹنس اور کھیل کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں۔
روہت شرما، جو ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ماہ کی سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی اور چھ بار کی عالمی چیمپئن ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔
اب روہت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی میدان میں نظر آئیں گے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے کھلاڑی سے کہا ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور تبصروں میں نہیں بلکہ اپنی فٹنس، فارم اور جارحانہ کھیل پر توجہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ روہت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی قدرتی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں، جو آسٹریلیا کے خلاف مکمل طور پر دیکھنے میں نہیں آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، آسٹریلیا میں مشکل حالات کے باوجود روہت شرما نسبتاً محفوظ بیٹنگ کرتے نظر آئے۔ بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ روہت اور ویرات کوہلی کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرے اور ٹیم میں ان کے کردار کو واضح کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد بی سی سی آئی، ٹیم سلیکٹرز اور مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت کرے گا تاکہ روہت اور کوہلی کی ٹیم میں پوزیشن اور ذمہ داریاں واضح ہوں، کیونکہ ایسے بڑے کھلاڑی بے یقینی کے ساتھ کھیل نہیں سکتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روہت شرما پر توجہ کے خلاف

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب
  • گمشدہ لڑکیاں اور معاشرتی بحران: ایک سنجیدہ عدالتی جائزہ
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی