نو مئی ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، ملزمان کی فرانزک تصدیق کیلئے درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
نو مئی ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، ملزمان کی فرانزک تصدیق کیلئے درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس) نو مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے میں ملوث ملزمان کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے کرائم ویڈیوز کی پی ایف ایس اے سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کی جائے۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہ ویڈیوز کے معائنے سے اشتغال دلانے حملہ کرنے اور دیگر عناصر کی شناخت ضروری ہے۔
مزید برآں ویڈیوز میں جانے پہچانے لوگ بھی نظر آرہے ہیں جو احتجاج کا حصہ تھے۔ ویڈیوز کے معائنے سے اصل ملزمان کی تصدیق ہوگی، ویڈیوز کی فرانزک سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہے۔ عدالت براہ راست ارسال کریں یا کسی پولیس کی تفتیشی ونگ کو احکامات جاری کریں۔
درخواست کے ساتھ تمام ویڈیوز کی یو ایس بی بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملزمان کی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔