سیلفی کے دوران 130 فٹ چٹان سے گرنے والا سیاح معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب وہ 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے جا گرا، مگر خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہو کر بچ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سیاح تصویر لینے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے موجود چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا اور وہ زمین کی طرف تیزی سے سرکنے لگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے فوراً دوڑ کر صورتحال دیکھی اور دیکھا کہ سیاح درختوں میں جا گرا، جس کی وجہ سے وہ صرف ہلکے زخموں کے ساتھ بچ گیا۔
بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے “پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت” حاصل رہی، وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک لڑھکتا رہا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین میں ایک بار پھر خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے رجحان پر بحث چھڑ گئی، سیلفی کے دوران زیادہ تر حادثات اونچائی سے گرنے یا پانی میں ڈوبنے کے باعث پیش آتے ہیں اور کئی بار جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔
ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں؛ 2019 میں بھارت میں ایک خاتون پہاڑی مقام پر سیلفی لیتے ہوئے پھسل گئی تھی مگر جھاڑیوں کی وجہ سے محفوظ رہی، جبکہ 2018 میں امریکا کے یو سی میٹی نیشنل پارک میں ایک جوڑا سیلفی کے دوران تقریباً 800 فٹ نیچے گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔
تازہ ترین ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد حکام نے ایک بار پھر سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر حفاظتی نشان والے کناروں کے قریب نہ جائیں، خبردار کرنے والے بورڈز کی ہدایات پر عمل کریں اور تصویر کھینچنے کے شوق سے زیادہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں، تاکہ ایسا خطرناک حادثہ دوبارہ نہ پیش آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔