پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت برے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، سیلابوں سے 40ملین افراد بے گھر ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابوں سے جو نقصان ہوا ہے وہ ہمارے جی ڈی پی کا بہت بڑا حصہ ہے، پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔
برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت مل کر کام کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور برطانیہ کے شعبے میں
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔