’چیٹ جی پی ٹی‘ نے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیساتھ ’ٹک ٹاک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کو مات دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
چند سالوں تک ’ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک‘نے عالمی ایپ مارکیٹ پر قبضہ کیا ہوا تھا، لیکن اب یہ ڈومیننس ختم ہو چکا ہے۔ صرف ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے میں چیٹ جی پی ٹی نہ صرف اس ایلیٹ گروپ میں شامل ہوا بلکہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گیا۔
ChatGPT reportedly has 810 Million Monthly Active Users according to Sensor Tower data via Tech Crunch
Microsoft 365 Copilot reportedly has 212 Million Monthly Active Users
Google Gemini reportedly has 346 Million Monthly Active Users
Perplexity reportedly has 45 Million… pic.
— Evan (@StockMKTNewz) December 5, 2025
’ AppMagic ‘کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا نومبر 2025 کے دوران چیٹ جی پی ٹی کو 902 ملین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جو ٹک ٹاک سے تقریباً 200 ملین زیادہ اور انسٹاگرام سے تقریباً 380 ملین زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں چیٹ جی پی ٹی کے کل ڈاؤن لوڈز 1.36 ارب تک پہنچ گئے، جو ایک حیران کن کارنامہ ہے، خاص طور پر اس ایپ کے لیے جو 3 سال سے بھی کم عرصہ پہلے عام صارفین میں آئی۔
مصنوعی ذہانت کا مین اسٹریم میں داخلہ
چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کس تیزی سے نِش ٹیکنالوجی سے عالمی سطح کے رجحان میں تبدیل ہوئی ہے۔اوپن اے آئی کی یہ ایپ صارفین کی روزمرہ زندگی میں اے آئی کے استعمال کو ممکن بنانے والی فلیگ شپ پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کے اعتراضات پر چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات جیسے فیچرز بند
مقابلے میں دیگر ایپس پیچھے’ٹک ٹاک‘ اس سال 703 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا، جبکہ انسٹاگرام 521.6 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیمو، پانچویں پوزیشن تک ڈاؤن لوڈز میں شامل ہیں، جب کہ گوگل کی اے آئی ایپ Gemini نے 392 ملین ڈاؤن لوڈز حاصل کیے۔
نومبر 2025 تک جیٹ جی پی ٹی نے عالمی اے آئی چیٹ بوٹ مارکیٹ میں 81.8 فیصد حصہ حاصل کر لیا ہے جو اس کے ٹاپ فائیو حریفوں کے مجموعے سے 4 گنا زیادہ ہے۔
نئے کھلاڑیوں جیسے ڈیپ سیک اور Perplexity کی موجودگی کے باوجود چیٹ جی پی ٹی کی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے اور توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ اثر اور بڑھتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام ٹک ٹاک چیٹ جی پی ٹی فیس بکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام ٹک ٹاک چیٹ جی پی ٹی فیس بک چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈز اے ا ئی ٹک ٹاک
پڑھیں:
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری 300 ملین کی ریکوری کرلی
لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 ملین کی ریکوری کر لی۔
محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔
سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔
اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاؤنس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔