ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالف نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔
ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے۔ یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔
ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے بیان کے بعد ارینا سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، ان پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ایک حد تک بلڈ ٹیسٹوسٹیرون لیول رکھنے والے ٹرانس ایتھلیٹس کو مقابلے کی اجازرت دیتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارینا سبالنکا
پڑھیں:
فوج مخالف بیانیے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک مؤقف
—فائل فوٹوخیبر پختون خوا کے عوام نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بدتراور ملک کے غدار ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے خلاف ملک دشمن عناصر کے زہریلے بیانیے کے خلاف خیبر پختون خوا کے عوام نے دوٹوک مؤقف دے دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے خلاف سامنے آنے والے بیانیے پر عوام نے ردِعمل دیا ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والے لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔
شہریوں نے کہا ہے کہ شہداء کا مذاق اڑانے، بے ہودہ باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی اضافی قانون کی ضرورت نہیں۔
کے پی کے عوام نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، اس کا سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی، پاکستان کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج دنیا ہماری عزت کرتی ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے کچھ لوگ فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاک فوج کے خلاف کچھ مخصوص لوگ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں، یہ قوم کے ساتھ خیانت ہے، مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔