ہانگ کانگ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-11
ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات منعقد ہوئے،تاہم اس دوران عوامی دلچسپی کم رہی کیونکہ تمام امیدوار بیجنگ کے حامی تھے۔ کونسل کی 90 میں سے 20 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ ہانگ کانگ میں انتخابات ہر 4سال بعد ہوتے ہیں۔انتخابی نظام میں 4سال قبل بیجنگ کی قیادت میں اصلاحات کی گئی تھیں۔ یہ عمل ہانگ کانگ پر حکومت کرنے والے محب وطن کے نعرے کے تحت کیا گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابات سے قبل جمہوریت کے حامی اور حکومت مخالف افراد کو عملاً حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ ہانگ کانگ کی حکومت نے پولنگ اسٹیشنز کو رات 11 بج کر 30 منٹ تک کھلا رکھ کر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی لیکن ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ صرف 31.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ
پڑھیں:
سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔