کراچی سے بیزار صبا قمر کونسے شہر منتقل ہو رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنا شہر تبدیل کرنے کا ارادہ کر لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نئے شہر کا نام بھی بتا دیا۔
گزشتہ دنوں صبا قمر اس وقت شہہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر نہایت بیزاری ظاہر کرتے ہوئے ’استغفراللّٰہ‘ کہا، جس کے بعد ناصرف سوشل میڈیا بلکہ فنکاروں کے درمیان بھی نئی بحث چھڑ گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Asim Yar Tiwana (AYT) (@asimyar)
کئی فنکاروں نے اداکارہ کے بیان کو نامناسب قرار دیا تو کئی شہر کراچی کا دفاع کرتے بھی دکھائی دیے۔ تاہم اب صبا قمر نے لاہور چھوڑنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں میزبان عاصم یار نے مختلف شوبز شخصیات کے لیے عیشائیے کا اہتمام کیا، جس میں اداکار عمران عباس نے بھی شرکت کی اور مختلف تصاویر انسٹا اسٹوری میں شیئر کی۔
صبا قمر نے عمران عباس کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کیا کہ میں اسلام آباد منتقل ہو رہی ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔