بھارتی پولیس نے شکیل بخشی کو سرینگر سے گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے غوثیہ کالونی بمنہ سرینگر میں شکیل بخشی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں ایک دہائی پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمد بخشی کو سرینگر سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے غوثیہ کالونی بمنہ سرینگر میں شکیل بخشی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں ایک دہائی پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے دو رہائشیوں کو بھی گرفتار کیا۔ اویس منیر خان اور فیروز احمد نینگرو کو ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے ”نو فلائی زون میں” ڈرون اڑانے پر گرفتار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی پولیس نے گرفتار کیا
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔