عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا رات گئے ختم
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما مشتاق احمد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیکٹری ناکے پر پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما مشتاق احمد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیکٹری ناکے پر پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے وٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی واٹرکینن کی زد میں آ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پانی پھینکے جانے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمران خان کی بہنوں فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی جیل کے قریب
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔