جموں، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قابض حکام نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈز کو بھی تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں نگرانی کو سخت کرنے اور نام نہاد حفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تلاشی کی کارروائیاں کیں کے علاقوں
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.