سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،مارے گئے دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔