بھارت(ویب ڈیسک) ریاست گوا کے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مالک ملک سے فرار ہو گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارت کے سیاحتی مرکز گوا کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کے اختتام پر لگنے والی آگ میں 25 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق کلب کے مالکان ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

ریاست کے شمالی ساحلی علاقے آربورا میں واقع اس کلب میں پیش آنے والے حادثے کے زیادہ تر ہلاک شدگان عملے کے افراد تھے، جن میں چار نیپالی شہری بھی شامل تھے۔افسران کے مطابق آگ کا سبب ممکنہ طور پر ‘الیکٹریکل آتش بازی’ تھی، اور زیادہ تر افراد کی موت تہہ خانے اور باورچی خانے میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، جب کلب کے لکڑی کے حصوں نے آگ پکڑ لی۔پولیس کی جانب سے پیر کی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کے مالکان سوربھ اور گورو لتھرا حادثے کے فوراً بعد تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ چلے گئے۔

اے ایف پی نے سوربھ لتھرا سے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ افسران نے نئی دہلی میں بھائیوں کے گھر پر چھاپہ مارا، مگر معلوم ہوا کہ وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے تفتیش سے بچنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے، حکام نے ان کی تلاش میں انٹرپول سے مدد کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز سوربھ لتھرا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس سانحے پر ‘گہرے دکھ’ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ‘ہر ممکن مدد’ فراہم کرنے کا وعدہ کیا، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ جگہ نہیں بتائی۔انہوں نے لکھا کہ ‘انتظامیہ اس المناک واقعے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور اس سے انتہائی افسردہ ہے۔’بحیرۂ عرب کے کنارے واقع گوا نائٹ لائف، ریتیلی ساحلوں اور پرسکون ساحلی ماحول کی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کلب میں

پڑھیں:

جکارتا ، 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 20 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا (ویب ڈیسک) دارالحکومت جکارتا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پالیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی جب وسطی جکارتہ میں 7 منزلہ دفتر کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی بیٹری پھٹ گئی اور آگ اوپری سطح تک پھیل گئی۔ اب تک، 20 متاثرین کو نکال لیا گیا ہے، جن میں پانچ مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرین جھلسنے کا شکار نہیں لگ رہے تھے اور غالباً دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس اسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جکارتہ: 7 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • جکارتا ، 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 20 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
  • شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار
  • حیدرآباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
  • بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک