میزان بینک اور ماسٹر کارڈ کی کراس بارڈر ادائیگیوں کو فروغ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ماسٹر کارڈ کے تعاون سے کراس بارڈرادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے ـ”Spend Big, Win Big!”مہم کاانعقاد کیا۔ اس مہم کے تحت صارفین کی میزان ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کو انٹرنیشنل ادائیگیوں کیلئے استعمال پر حوصلہ افزائی کی گئی جو محفوظ اور شریعہ کے مطابق گلوبل ادائیگیوں کے سلوشنزکو فروغ دینے کے بینک کے عزم کی عکاسی ہے۔ اس مہم کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فاتحین کو ایک ہائبرڈ کار،الیکٹرک بائیکس، سمارٹ ڈیوائسز ، عمرہ پیکجز، شاپنگ اور ڈائننگ وا? چرزسمیت مختلف انعامات دیے گئے۔ میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی، ہیڈ آف کارڈز عابدملک اور ماسٹرکارڈ پاکستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان سمیت میزان بینک کی سینئر قیادت نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر احمد علی صدیقی نے میزان ماسٹر کارڈ ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مہم میزان ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں بہت موئثر ثابت ہوئی ہے اور میزان بینک کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ماسٹر کارڈپاکستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہاکہ ماسٹر کارڈ اپنے صارفین کو محفوظ ، موئثر اور باآسانی قابلِ رسائی عالمی ادائیگیوں کے سلوشنز فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادائیگیوں کو فروغ کو فروغ دینے ماسٹر کارڈ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،این اے 185ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کومیدان میں اتارا گیا ہے،پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسی طرح پی پی 269مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116سے رانا احمد شہریار کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مزید :