Juraat:
2025-12-11@11:15:06 GMT

عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا
اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، حماس

عالمی دبائو بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے اب کھولا جا رہا ہے۔جبکہ حماس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا۔ حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لئے دبا ڈالیں ۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی۔اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی، جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوسکتا۔ بدران کے مطابق حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر پہلے مرحلے کی مکمل تکمیل کے لیے دبا بڑھائیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ خلاف ورزیاں جاری اسرائیل کی کے مطابق کی خلاف

پڑھیں:

غزہ جنگبندی کیلئے اصلی خطرہ اسرائیل ہی ہے، خالد مشعل

الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنا ان کی روح کھینچنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خالد مشعل" نے کہا کہ غزہ تک ہر ممکن ذریعے سے انسانی امداد پہنچانی چاہئے، جس کے لئے حماس کی قیادت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم پر دباؤ بڑھانے اور جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لئے غزہ میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر خالد مشعل نے کہا کہ اصل خطرہ غزہ سے نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے ہے۔ فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنا ان کی روح کھینچنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا انتظام ایک فلسطینی ادارے کو چلانا چاہئے کیونکہ وہاں کے اصلی حاکم فلسطینی ہی ہیں۔ یاد رہے کہ حماس نے 10 اکتوبر 2025ء کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ 

اسی روز صیہونی فوج نے بھی حماس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں سیز فائر کی خبر دی۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق، صیہونی افواج غزہ کے بعض علاقوں میں موجود رہیں گی۔ یہ افواج شمالی غزہ تک جانے کے لئے الرشید بلیوارڈ سے صلاح الدین شاہراہ استعمال کرسکیں گی۔ تاہم اس سب کے باوجود صیہونی فوج ڈھٹائی کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اسی معاہدے کے پہلے مرحلے کو نافذ کرنے میں بہانوں کا سہارا لے رہی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے 60 روز گزرنے کے بعد، فلسطینی دفتر اطلاعات نے ایک رپورٹ میں صیہونی جارحیت و جرائم کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ان دو مہینوں میں اسرائیل نے 738 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی
  • عالمی دباؤ پر سرنڈر: اسرائیل کا غزہ امداد کے لیے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان
  • غزہ جنگبندی کیلئے اصلی خطرہ اسرائیل ہی ہے، خالد مشعل
  • جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کیجانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا، حماس
  • غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل حماس کا اہم بیان آگیا
  • اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت