سندھ بلڈنگ کا محکمہ عمارتی بے قاعدگیوں کا اڈہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
محمودآباد کے رہائشی پلاٹ سی 399پر غیر قانونی تجارتی تعمیرات کی دھما چوکڑی جاری
رہائشی پلاٹوں پر کمرشل یونٹس ، ڈائریکٹر شاہد خشک پر ‘منافع بخش خاموشی’ کے الزامات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے گنجان آباد علاقے محمودآباد کے رہائشی پلاٹ سی 399 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹس کی غیر قانونی تعمیرات نے شہری انتظامیہ کے ناکام ہونے کی داستان رقم کر دی ہے ۔مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ چشم پوشی کے باعث یہ علاقہ تعمیراتی بے ضابطگیوں کا مرکز بن چکا ہے ۔جرأت سروے کے مطابق، محمودآباد نمبر 2 کے رہائشی زون میں واقع پلاٹ سی 399 بالمقابل ایچ بی ایل کنیکٹ سینٹر پر بغیر کسی قانونی اجازت یا منظوری کے متعدد دکانیں اور تجارتی یونٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف علاقے کی منصوبہ بندی بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ پانی، گیس اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر بھی غیرضروری دباؤ پڑ رہا ہے ۔مقامی رہائشیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے پر متعدد بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو آگاہ کیا، حتیٰ کہ تحریری شکایات بھی جمع کروائیں،مگر ڈائریکٹر شاہد خشک سمیت کسی بھی افسر نے کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ یہی ‘منافع بخش خاموشی’ غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دے رہی ہے ۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہائشی اور تجارتی زون کی واضح تقسیم موجود ہے ، اور رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کی اجازت نہیں ہے ۔ ایسی غیر قانونی تعمیرات نہ صرف شہری منصوبہ بندی کو تباہ کرتی ہیں بلکہ حفاظتی خطرات بھی پیدا کرتی ہیں۔عوام کا مطالبہ ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں،غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کریں، اور الزامات میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرانسپیرنٹ انکوائری کمیشن قائم کریں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا کراچی میں عمارتی قوانین کا احترام ہوگا، یا پھر ‘تعمیراتی مافیا’ اور سرکاری افسران کے گٹھ جوڑ سے شہر کی منصوبہ بندی تباہ ہوتی رہے گی؟
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ
پڑھیں:
حکومت کا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے: شفیع اللّٰہ جان
شفیع اللّٰہ جان—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے کہا ہے کہ حکومت کا پورا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی وزراء 9 مئی کے واقعات پر بھرپور سیاست چمکا رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور کر لی۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لیے ماحول کا ہونا ضروری ہے، کیا اس ماحول میں اعتماد کر سکتے ہیں؟حکومت کا پورا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔
شفیع اللّٰہ جان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت غداری کا مقدمے دائر کرنے سمیت پارٹی پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔