حکومت کا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے: شفیع اللّٰہ جان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
شفیع اللّٰہ جان—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے کہا ہے کہ حکومت کا پورا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی وزراء 9 مئی کے واقعات پر بھرپور سیاست چمکا رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور کر لی۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لیے ماحول کا ہونا ضروری ہے، کیا اس ماحول میں اعتماد کر سکتے ہیں؟حکومت کا پورا منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔
شفیع اللّٰہ جان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت غداری کا مقدمے دائر کرنے سمیت پارٹی پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔