راولپنڈی:

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔

‎انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب کا نام پتہ ہے، ان بیچاروں سے جو کہلوایا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں یہ کدھر بھاگیں گے، یہ خوف سے بول رہے ہیں ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں، رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت تھا اور ہم پر تین مرتبہ پانی سے حملہ سے کیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات دو بجے جیل کے باہر کیا کر رہی تھیں، ہم اپنے حق کے لیے بیٹھے تھے، چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں۔ معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اینکر ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا علیمہ خان کو پانچ سال سزا ہوگی، آئین اور قانون مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اظہار رائے کر سکوں، آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم شہید ہوں گے اور ہم اب ڈرنے والے نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو خود پاکستان سے غداری کر رہے ہیں وہ ہم کو غدار کہتے یہ ہمارے لیے تمغہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت آسمانوں پر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا بانی  ایم کیو ایم کے بانی والے راستے پر چل رہاہے، رانا ثنا اللہ

سٹی42:  پی ٹی آئی  کا بانی ایم کیوایم کے  بانی والےراستے پرتیزی سے جا رہا ہے، جلد وہ بھی انجام کو پالے گا۔ یہ بات مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے آج اپنی گفتگو میں کہی۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے بانی کے پاکستانی اداروں کے متعلق ہرزہ سرائی پر مبنی ٹویٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا،  بانی چاہتا ہے  کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرے تاکہ وہ اس کا ساتھ دیں۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کے  ساتھاسٹیبلشمنٹ تھی، بانی پی ٹی آئی کو ایک "پروجیکٹ"  کی حیثیت سے لایا گیا تھا۔

راثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ  بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ بانی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ ان کے مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا،   ایم کیوایم  کے بانی نے جس دن پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا اس کےبعد وہ کہاں گیا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

بانی نےعظمیٰ خان کو کہا یہ لفظ استعمال کرنے ہیں۔ عظمیٰ نے اس کے بتائے ہوئے الفاظ استعمال کئے۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا ، پی ٹی آئی کے85فیصد  لوگ بانی کے ایجنڈے کے ساتھ نہیںہیں۔ بھارت جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتا ہے، وہ نہیں ہوسکتی،وہ  سیاست کوجہاں لے جانا چاہتتا ہے، اس کی  پارٹی اس کے ساتھ نہیں چلے گی۔  بانی پی ٹی آئی ایم کیوایم کے بانی والے راستے پرتیزی سےگامزن ہے۔ وہ جلد اپنے انجام کو پالے گا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا،  پاکستان تحریک انصاف اوراڈیالہ تحریک انصاف الگ الگ جماعتیں ہوں گی، 10سے 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ جائیں گے، باقی  اس بیانیے کےساتھ نہیں چلیں گے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
  • بانیٔ پی ٹی آئی بھی بانیٔ متحدہ والے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • کسی میں جرات نہیں کہ "کے پی" میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • کسی میں جرات نہیں کے پی میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کا ایک بار پھر دھرنا
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ؛ علیمہ خان کا کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا
  • پی ٹی آئی کا بانی  ایم کیو ایم کے بانی والے راستے پر چل رہاہے، رانا ثنا اللہ