بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کا ایک بار پھر دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف علیمہ خان نے گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے دیا
کارکنوں کی نعرے بازی جاری ہے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی۔
علیمہ خان کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں اور کارکنوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو اس لیے پیچھے کر رہی ہوں کیوں کہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں، ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔
سردی کی لہر،کل کئی علاقوں میں سخت سردی کا آغاز ہو گا
علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟ ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں، صحافی سوچ کر بات کیا کریں ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔
دوسری جانب روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا وقت ختم ہو گیا۔آج بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے مشاورت کی۔اس مشاورت میں ثناء اللّٰہ مستی خیل، ڈاکٹر شبیر قریشی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنا طلاق کی وجہ بن سکتا ہے;فیصلہ آگیا
واضح رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے حکومتی وزرا اور آئی ایس پی آر کے ڈی جی واضح کرچکے ہیں کہ سیاسی گفتگو کرنے پر ملاقات نہیں کروائی جائے گی اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انتشار کے شک کی وجہ سے سپریٹنڈینٹ جیل بھی ملاقات روک سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومتی وزرا نے عندیہ دیا تھا کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج یا امن و امان خراب ہوا تو بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جیل بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ علیمہ خان ا س بار جارحانہ موڈ کی بجائے کارکنوں کو پرسکون رہتے ہوئے احتجاج کرنے کی تلقین کررہی ہیں ۔
انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر کو ملک بدر کر دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی علیمہ خان سے ملاقات پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔