اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔
کبڈی کی مشہور خاتون کھلاڑی نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، ایک نیوز کانفرنس کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی دم پرپاؤں آیا ہے، دوسروں کو پاگل کہنے والا خود پاگل ہے۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے، تم کل بھی پاکستان کے خلاف تھے آج بھی خلاف ہو، کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتا، تم اکیلے اس کے مالک بنے ہوئے ہو، آپ آج بھی ایک تعلیمی ادارہ چندے پر چلا رہے ہیں۔
سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل
انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بنے اورپاکستان پر مسلط رہے، ہمیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے گلا رہا لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں آئی، آپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریڈلائن ہوگی لیکن یہاں نہیں، سارے پاکستانیوں کی ریڈ لائن یہ ملک ہے، انہوں نے بیانیہ بنایا پاکستان میں 5ہزار 300ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہیں کرپشن کی بات نہیں ، سہیل آفریدی کو یہ نہیں پتہ کہ 5300ارب روپے ہوتے کتنے ہیں، سہیل آفریدی بھی دوسروں سے سن پر 5300ارب روپے کی بات کررہے تھے۔
حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 13سال میں کوئی سکول یا ہسپتال بنالیا ہوتا تو ناجانے کیا ہوتا، بات کچھ اور ہوتی ہے، یہ بات کو کوئی اور رنگ دیتے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کرپشن کی شرح کم بتائی گئی، 66فیصد لوگوں نےکہا سرکاری کاموں میں رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑی، جھوٹے انقلابیوں کا انقلاب سے کوئی لینا دینا نہیں، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، پاکستان سے مزید کھلواڑ نہیں ہو سکتا۔
اساتذہ کے تبادلوں کے لیے سخت شرائط عائد
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کو تلخی کا نام دیا، تمام لوگوں نے کہا آئیں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے سیاسی لوگوں سے بات کرنی ہی نہیں، ان کو اپنے قائد کوصادق اورامین کہتےشرم بھی نہیں آتی، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہر جگہ 100فیصد فرشتے بھرتی ہوگئے، ہم کہہ رہے ہیں باری باری ہر ادارے میں ریفارمز ہورہی ہیں، پی ٹی آئی میں بہت لوگ نجی محافل میں کہتے ہیں اس آدمی نے ہمیں بھی مروادیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فاتح سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دشمن ایجنڈے کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو پاک فوج کے ترجمان نے بے نقاب کر دیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے پر چلنے والا شخص اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر حملے، شہدا کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی غیر ملکی حمایت کی ضرورت نہیں۔
شفیع جان نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے چارج شیٹ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ذہنی مریض سپہ سالار عظمیٰ بخاری عمران خان فوجی ترجمان فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز