ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، صرف افتتاح کے پہلے روز چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے چالان کر دیے گئے، کراچی کی سڑکیں کچے راستوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں یہی جرمانے دس گنا کم ہیں، سندھ حکومت عوام کو آگاہی دینے کے بجائے محض جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔
ادارہ نور حق میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ بھاری گاڑیاں عوام کے لیے موت کا پروانہ بن چکی ہیں، حکومت فوری طور پر ٹریفک نظام اور ای چالان سسٹم کا از سرِ نو جائزہ لے۔
کے الیکٹرک کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے جماعت اسلامی کی اپیل پر بجلی کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم ہونے کے بعد کے الیکٹرک چیخ رہی ہے، گزشتہ 20 برس میں یہ ادارہ عوام پر بجلی کے بم گرانے والا سب سے بڑا پاور سیکٹر مافیا بن چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ سی ای او مونس علوی لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کے لائن لاسز ملک کی سرکاری ڈسکوز سے بھی زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 20 سال میں 900 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، اگر جماعت اسلامی کی اپیل پر ٹیرف میں کمی نہ آتی تو ہر سال مزید 127 ارب روپے سبسڈی میں ادا کرنے پڑتے۔ یہ کامیابی کراچی کے عوام کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دی جائے، بلوں میں شامل بھاری ٹیکس ختم کیے جائیں اور کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ اہلِ کراچی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، 503 ملین امریکی ڈالر کے اس منصوبے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، سڑکیں تباہ، گٹر بہہ رہے ہیں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ مرتضیٰ وہاب نے 60 دن میں سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ وفا نہ ہوا۔ پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں بدل دو نظام کو کے عنوان سے اجتماعِ عام منعقد کر رہی ہے۔ عوامِ پاکستان، خصوصاً اہلِ کراچی اپنی فیملیز کے ہمراہ اس میں شرکت کریں اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے الیکٹرک نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔