یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر کا کےالیکٹرک کیخلاف عدالت سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر کی کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو 31 اکتوبر تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔
ہائیکورٹ میں یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر نے کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیو جام صادق پل کی تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کی 11 کے وی لائن کا پول تعمیرات میں تاخیر کا باعث بن رہا تھا۔ متعدد بار رابطے کے بعد کے الیکٹرک نے پول ہٹایا۔
کے الیکٹرک نے انفراسٹرکچر کی منتقلی کے لئے 51 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔ کے الیکٹرک منتقلی کی رقم کی عدم ادائیگی پر پول دوبارہ اسی جگہ لگانے کی دھمکی دے رہا ہے۔
یلو لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران کسی کو بھی رکاوٹ پیدا کرنے سے روکا جائے۔ کے الیکٹرک کو نیو جام صادق پل پر دوبارہ پول کی تنصیب سے روکا جائے۔
عدالت نے فریقین کو 31 اکتوبر تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یلو لائن منصوبے الیکٹرک کی کے الیکٹرک
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا
فائل فوٹوبجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اس درخواست پر سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔