میٹرک کے امتحانات کی جانچ ای مارکنگ کے ذریعے کی جائے گی: ناظم امتحانات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء میں نویں جماعت کے مضامین کی جانچ دستی نہیں بلکہ سارے مضامین کی جانچ ای مارکنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے بتایا کہ نویں جماعت کے تمام مضامین جبکہ دسویں جماعت کے حیاتیات اور کمپیوٹر کی ای مارکنگ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بورڈ غلام حسین سہو کی ہدایت پر امتحانی نظام کو او لیول کے طرز پر کرنے کےلیے ہم شارٹ نوٹس اور ایم سی کیوز کو بڑھائیں گے اور اِن کا حصہ 50 فیصد پر جبکہ باقی 50 فیصد کے تفصیلی جوابات ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے امتحانی مراکز کے بجائے ہم بیٹری امتحانی مراکز بنائیں گے جہاں 500 سے ایک ہزار امیدوار امتحان دے سکیں گے۔
اِن کا کہنا تھا کہ 2026ء میں نویں اور دسویں کے امتحانات مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے جبکہ ہم موسم گرما کی تعطیلات میں جون یا جولائی میں نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے یہ بھی کہا کہ 2025ء کے ضمنی یا پارٹ 2 امتحانات 8 نومبر سے لیں گے جو 30 نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ چیئرمین کی ہدایات پر امتحانات کے نتائج کا اعلان محض 15 روز میں یعنی دسمبر میں کردیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جماعت کے
پڑھیں:
ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار