لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی اور صبح کے وقت فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حد تک برقرار رہی۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 420 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 622، ملتان میں 485 جبکہ بہاولپور میں 255 ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے بیشتر بڑے شہر اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے، ماسک کے باقاعدہ استعمال، اور بچوں و بزرگوں کو خصوصی طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا تیسرے، جبکہ بھارتی شہر کلکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی بھی 165 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :