data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رواں سال 2025 کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آرٹن کیپیٹل نے اپنے تازہ ترین عالمی پاسپورٹ انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا کے سب سے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس سال بھی ایک مسلم ملک نے تمام دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس اعزاز نے اس ملک کی عالمی سطح پر مثبت قانونی اور پرامن کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے اعزاز سے مسلسل ساتویں سال نوازا گیا ہے، جس میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیز، مضبوط اقتصادی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے اہم کردار ادا کیا۔ کورونا وبا کے دوران جب دیگر ممالک کے پاسپورٹس کی عالمی حیثیت متاثر ہوئی، یو اے ای کے پاسپورٹ پر اس کے اثرات محدود رہے، جو اس ملک کی مستقل ساکھ اور عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سال کے انڈیکس میں سنگاپور نے بھی نمایاں ترقی دکھائی اور 30 ویں نمبر سے اٹھ کر دوسرے نمبر پر جگہ بنائی، جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔ ان دونوں ممالک کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر دس ممالک مشترکہ طور پر ہیں، جن کے پاسپورٹ ہولڈرز 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کرتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سویڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، ڈنمارک، یونان، آسٹریا، بیلجیئم، پرتگال، ملائیشیا اور جاپان کے پاسپورٹس کو اس فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہوا۔

ہنگری، پولینڈ، ایسٹونیا، سلوواکیہ، سلووانیا اور کروشیا کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 173 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کر سکتے ہیں اور یہ ممالک فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے اپنی پوزیشن میں قابلِ ذکر بہتری دکھائی ہے اور بھارت کا پاسپورٹ اس فہرست میں 69 ویں نمبر پر ہے۔

فہرست کے نچلے حصے میں سب سے کمزور پاسپورٹس میں افغانستان، شام اور عراق شامل ہیں، پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آیا ہے اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر فہرست میں 91 ویں مقام پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مشترکہ طور پر کے پاسپورٹ فہرست میں ممالک میں

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے  

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے۔

 10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا، اقدام کا جائزہ لینا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے، یہ دن 1948ء میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ انسانی حقوق کے ایسے شاندار عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے جسے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

اس قرارداد کے دنیا بھر میں تقریباً 375 زبانوں اور لہجوں میں تراجم شائع کئے جا چکے ہیں جس کی بنیاد پر اس قرار داد کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تراجم کی حامل دستاویز کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ قرارداد دوسری جنگ عظیم کے فوری بعد منظر عام پر آئی جس کی رو سے دنیا بھر میں پہلی بار ان تمام انسانی حقوق بارے اتفاق رائے پیدا کیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہیں اور بلا امتیاز فراہم کئے جانے چاہئیں، اس قرارداد میں مجموعی طور پر 30 شقیں شامل کی گئی ہیں۔

ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور

انسانی حقوق کے حوالے سے طاقتور ممالک اور دنیا کے اپنے پیرامیٹرز ہیں، عالمی طاقتوں کو بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

افسوس کہ بڑے ممالک کی خرابیوں کا نزلہ تیسری دنیا کے ممالک پر گرتا ہے اور پھر انہیں پوچھتا بھی کوئی نہیں، بنیادی انسانی حقوق قدرتی طور پر سب کو حاصل ہوتے ہیں، ہر ملک کے آئین اور قانون میں بھی انسانی حقوق شامل ہوتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی

ادھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں بدستور جاری رہیں، نہتے کشمیریوں کو مسلسل غیر انسانی سلوک، تشدد اور جبری پابندیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف   
  • پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے  
  • دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر
  • یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
  • پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی