ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جماعت اسلامی کاآج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 10 سالہ بچے فرحان کی نمازِ جنازہ جمعرات کو ادا کی گئی جس کی امامت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کی، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے والد نور محمد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں بے لگام ٹینکر اور ڈمپر مافیا کے باعث روزانہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت کی بے حسی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، شہر میں ٹریفک کا مؤثر نظام نہ ہونا، سڑکوں کی خستہ حالی، جگہ جگہ تجاوزات اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ بنا دی ہیں۔
منعم ظفر خان نے بتایا کہ کراچی کے تقریباً پچاس فیصد علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں، جس کے باعث ٹینکرز رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھومتے ہیں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں، گورننس کی ناکامی اور ناقص انفراسٹرکچر نے شہریوں کو مستقل خطرے میں ڈال دیا ہے، جس کا تازہ ترین ثبوت 10 سالہ فرحان کی المناک موت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے خونی ٹینکرز، ڈمپر مافیا، ای چالان کے نام پر عوام سے ناجائز وصولیوں، تباہ حال انفراسٹرکچر اور حکومتی نااہلی کے خلاف 13 دسمبر کو شام 5 بجے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی اور ٹریفک نظام کی بہتری کے مطالبے پر مبنی ہوگا۔
منعم ظفر خان نے بچے کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومتی بے حسی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
واٹر ٹینکر نے ایک او طالبعلم کی جان لے لی،مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانےوالے 18 سالہ عابدرئیس ولد رئیس احمدکوواٹر ٹینکر نے کچل دیا۔عابد رئیس عثمان پبلک اسکول سسٹم کیمپس 2 فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے۔بدھ کو18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد اہل علاقہ میں شدید غصہ پھیل گیا اور مقامی افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ عابد 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا لاڈلا تھا۔یاد رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ہیوی ٹریفک حادثات میں 250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر بے لگام واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور ٹریلرز کی وجہ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ بسوں
اور منی ٹرکوں کی ٹکر سے بھی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔شہر قائد میں ای چالان کے باجود ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات سوالیہ نشان ہیں،شہر میں منہ زور ہیوی ٹریفک کے خلاف مو¿ثر اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔تمام تر دعوو¿ ں کے باوجود شہر میں دن کے اوقات میں ڈمپر اور خصوصاً واٹر ٹینکر دوڑتے پھرتے ہیں مگر شہر میں لگائے گئے جدید کیمروں کے ذریعے بھی ارباب اختیار کو نظر نہیں آتے۔اور جو آئے روز کسی نہ کسی گھر کا چراغ گل کردیتے ہیں۔ کراچی ایسا شہر بن گیا ہے جہاں آئے روز شہری اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیںلیکن سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔