خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-20
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز ابراہیم حیدری کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 10 سالہ معصوم بچے فرحان کی نماز جنازہ کی امامت کی ۔قبل ازیں بچے کے والد نور محمد واہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر کراچی میں ٹینکر اور ڈمپرز کے باعث آئے دن حادثات پیش آرہے ہیںاور لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھانے پر مجبور ہیں۔جماعت اسلامی نے خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات اور ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کے خلاف آج شام 5بجے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے میں بے لگام ٹینکر و ڈمپر مافیا ، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفرااسٹرکچر اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج ہوگا۔منعم ظفر نے کہا کہ آج ایک اور نہایت اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوا۔اس حادثے نے ایک اور ہنستا بستا خاندان اُجاڑ دیا ہے،شہر میں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ خونی ڈمپر و ٹینکر ز سے معصوم بچے ، نوجوان اور دیگر شہری موت کا شکار ہو رہے ہیں ۔ کراچی کا مجموعی انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، بچے گٹر میں گر جاتے ہیں، سڑکیں کھنڈر بنی ہوئی ہیں اور اس کے باوجود حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ اور شہر میں پانی کی عدم دستیابی نے ٹینکر مافیا کو مضبوط کر دیا ہے۔ کراچی کے تقریباً 50 فیصد علاقے پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے ٹینکرز آبادیوں کے اندر آزادانہ داخل ہوتے ہیں اور حادثات جنم لیتے ہیں۔ جگہ جگہ تجاوزات ہیں، ٹریفک کا کوئی نظام نہیںاور حکومتی لاپروائی نے شہریوں کی جانوں کو مسلسل خطرے میں ڈال دیا ہے۔منعم ظفر خان نے 10سالہ فرحان کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے ، جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم حکومتی بے حسی اور نا اہلی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،سیکرٹری ضلع ملیر کامران نواز و اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میںموجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہریوں کی
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :